تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 374 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 374

جواب : - آدم کے بارہ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ان کو بعض لوگ صرف نبی یعین کرتے ہیں اور رسول نہیں سمجھتے۔مگر میرے نزدیک یہ سب رسول بھی تھے اور نبی بھی سوال :۔ولی کس کو کہتے ہیں ؟ جواب : یہ وہ جو اللہ تعالیٰ کو محبوب ہوتا ہے۔سوال :۔اور محدث کون ہوتا ہے ؟ جواب :۔وہ جس سے اللہ کلام کرتا ہے۔سوال :۔اور مجتہد کس کو کہتے ہیں ؟ جواب:۔وہ جو اصلاح اور تجدید کرتا ہے محدث ہی کا دوسرا نام مجدد ہے۔سوال - کیا ولی محدث۔یا مجدد کو وحی ہو سکتی ہے ہے جواب : جی ہاں۔: : سوال : اُن پہ وحی کس طرح نازل ہوتی ہے ؟ جواب : - وحی کے معنی اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو وحی پانے والے پر مختلف طریق سے نازل ہو سکتا ہے۔وحی کے نازل ہونے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ جس پر دھی نازل ہوتی ہے اس کے سامنے ایک فرشتہ کام ہوتا ہے۔دوسرا طریق یہ ہے کہ میں شخص پر وحی نازل ہوتی ہے وہ بعض الفاظ سنتا ہے لیکن کام کرنے والے کو نہیں دیکھتا ھی کا تیسرا طریق من وَرَاءِ حِجَاب ہے اپر دے کے پیچھے سے) یعینی رڈیا کے ذریعہ ہے۔سوال : کیا فرشتوں کے سردار حضرت جبریل کسی ولی۔محدث یا مجدد یہ وحی لا سکتے ہیں ؟ جواب : - جی ہاں ، بلکہ متذکرہ بالا اشخاص کے علاوہ دیگر افراد پر بھی۔سوال : ایک ولی - محدث یا مجدد پر نازل ہونے والی وحی کا کیا مومنتورغ ہو سکتا ہے ؟ جواب :۔جس پر وحی نازل ہوتی ہو اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی محبت کا اظہار یا آئندہ آنے والے واقعات کی خبر پا کسی سیلی نازل شدہ کتاب کے متن کی وضاحت۔سوال : کیا ہمارے نبی کریم پر صرف جبریل کے ذریعہ ہی وحی آندل ہوتی معنی ؟ جواب :۔یہ درست نہیں ہے۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر دمی حضرت جبریل ہی لاتے تھے