تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 373
میں پیش کیا گیا اور میں کی تصدیق مرزا عزیز احمد نے کی اور جس پر مسٹر بشیر احمد۔مسٹر اسد اللہ خاں اور سٹر غلام مرتضیٰ کے دستخط ہیں۔وہ صحیح طور پر آپ کی جماعت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے ؟ جواب :۔جی ہاں۔ایسی امکانی غلطی کو نظر انداز کرتے ہوئے جو سہو آگرہ گئی ہو۔سوال و ہ تحقیقاتی عدالت نے آپ کی انجمن سے کچھ سوالات پوچھے تھے جن کا جواب اگز بٹ ۳۲۲ کی صورت میں موجود ہے۔کیا یہ جواب بھی صحیح طور پر آپ کی جماعت کے نظریات کی ترجمانی کرتا ہے ؟ جواب : - جاہاں۔یہ جواب مجھے دکھایا گیاتھا اور یہ نیری جماعت کے نظریات کی میع طور پر ترجمانی کرتا ہے۔لیکن اس دستاویز کے بار میں بھی کسی امکانی سو نظر کے متعلق وہی رعایت ملحوظ رکھی جانی چاہیئے۔سوال: - مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے بیان کے جواب میں بھی اس عدالت کے سامنے ایک بیان۔دستاویز ۳۲۳ - پیش کیا گیا تھا۔کیا آپ نے اس بیان کو دیکھ لیا تھا۔؟ جواب :۔یہ بیان مجھ سے مشورہ لینے کے بعد تیار کیا گیا تھا اور غالباً میں نے اس کو پڑھا بھی تھا۔اس کے متعلق بھی وہی رعایت مد نظر ر کھتے ہوئے جن کا ئیں نے دوسری دو دستا ویزات کے متعلق ذکر کیا ہے یہ مجھا جانا چاہیے کہ یہ اس جماعت کے نظریات کی ترجمانی کرتا ہے جس کا میں امیر ہوں۔سوال۔رسول کون ہوتا ہے ؟ جواب:- رسول اُسے کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے کسی خاص مقصد کے لیے انسانوں کی رہنمائی کی غرض سے مامور کیا ہو۔سوال :۔کیا نبی اور رسول میں کوئی فرق ہے ؟ جواب :۔صفات کے لحاظ سے دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں۔دیہی شخص اس لحاظ سے کہ وہ اللہ تعالے کی طرف سے پیغام لاتا ہے رسول کہلائے گا۔لیکن ان لوگوں کے لحاظ سے جن کی طرف وہ خدائی پیغام لاتا ہے۔وہ نبی کہلائے گا۔اس طرح دہی ایک شخص رسول بھی ہو گا اور نبی بھی۔سوال : آپ کے نزدیک آدم سے لے کر اب تک کتنے رسول یا نبی گزرے ہیں ؟ جواب : - غالباً اس بارہ میں کوئی بات قطعی طور پر نہیں کہی جاسکتی۔احادیث میں ان کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار بیان ہوئی ہے سوال : کیا آدم - نوع۔ابراہیم۔موسی اور علی رسول تھے۔؟