تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 26 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 26

شیشے توڑ دیئے۔شیشے توڑنے والوں میں ایک سانولے رنگ کا داڑھی والا شخص بھی تھا۔ہم نے جو کہ چھت پر یہ نظارہ دیکھ رہے تھے ایک شخص کو تھا نے اطلاع کرنے کیلئے بھیج دیا کیونکہ پولیس ابھی تک نہ آئی تھی اور جو دو چار سپاہی پہلے موجود تھے وہ بھی غائب ہو چکے تھے۔ہجوم میں سے ایک لڑکے نے کار کا ڈھکنا اٹھا کر ماچس کی تیلیاں جلا کر آگ لگانے کی کوشش کی مگر جب آگ نہ لگ نہ سکی تو کار کو انشا دیا گیا اور جو پیٹرول نکلا اُسے آگ لگا دی۔اسی پٹرول کی مدد سے اور بیت کے اندر سے جو گھاس وغیرہ نکالا گیا تھا اس سے بیت کے دروازے کو آگ لگا دی۔اسی عرصہ میں کافی لوگ بیت کے اندر گھس چکے تھے اور انہوں نے گیراج کی طرف کا دروازہ بھی توڑ دیا تھا۔پھر میں اس کے بعد تھانہ کیطرف گیا کیونکہ آگ کے شعلے بہت بلند ہو چکے تھے۔راستہ میں چند لوگ بیت کا بورڈ اٹھائے ہوئے آئے اور انہوں نے وہ چوہدری مولیٰ دار صاحب کے مکان کے قریب گندے نالہ میں پھینک دیا۔۔۔۔۔جلوس تقریبا پانچ بجے دبعد نماز عصر۔ناقل بہت کے سامنے پہنچا تھا اور آگ پانچ بجکر دس منٹ پر لگائی گئی۔پہلا شخص پانچ بجکر پندرہ منٹ پر تھانہ گیا۔پھر میں اس کے دس منٹ بعد پہنچا۔مگر پولیس اور فائر بریگیڈ پونے چھ بجے موقعہ پر پہنچے۔جب آگ لگائی جارہی تھی تو اس وقت ایک شخص کی آمرانہ جو کہ اوٹ میں تھا آرہی تھی کہ شاباش مجاہدو۔لوٹو بیت احمد یہ مری روڈ راولپنڈی کے اندر اس وقت سید اعجانه احمد شاہ صاحب انسپکٹر بیت المال ربوہ بھی تھے۔آپ کا تحریری بیان ہے کہ :- " قریب پانچ بجے شام جلسہ نعروں پر ختم کر کے جلوس کی شکل میں نجوم مری روڈ پر چل پڑا اور انجمن احمد یہ واقع مری روڈ پر جو لیاقت باغ سے دس منٹ کے فاصلہ پر واقع ہے آکر یہ کا۔۔۔۔۔۔اس وقت انجمن احمدیہ میں عاجز اور عاجز کے علاوہ دس اور احمدی دوست موجود تھے ۱۰ مولانا رشید احمد صاحب چغتان سابق مبلغ بلاد عربیه ۲۰ - چوہدری غلام قادر صاحب آف ربوه - ۳- چوبندی سردارخان صاحب ساکن شہری تحصیل کو ضلع راولپنڈی یہ۔چوہڑی ریاض احمد مات کن پنجگرائیں ضلع سیالکوٹ ه حکیم آل احمد صا ترکستانی - - - بایو غلام حیدر صاحب میشر ریلوے گارڈ - ، میاں عبدالسمیع صاحب بدوملہی وغیرہ