تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 232
۲۳۰ درپردہ مخالف ہوتے ہیں۔امید ہے دوست اس قسم کے منصوبوں سے ہوشیار رہیں گے۔براہ کرم یہ مکتوب تمام احباب جماعت تک پہنچا دیں۔والسلام ناظر دعوة وتبليغ - مد بوه عاليم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم والسلام على عبده السيح الموز برکاته برادرم ! السلام علیکم ورحمه الشده و به کاندا سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت کے متعلق تازہ ترین رپورٹ یہ ہے کہ پاؤں کے زخم میں ابھی کچھ تکلیف ہے اور کھانسی بھی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے آتا کو صحت کاملہ عاجلہ بخشے۔آج حضور پر نور نے ضلع شیخو پورہ جھنگ اور سرگودہا کے بعض خدام کو شرف طلاقات بخشا اور باوجود علالت طبع کے عصر کے بعد قرآن کا درس بھی دیا۔صوفی محمد رفیع صاحب سکھر سے اطلاع دیتے ہیں کہ سندھ کے مشہور لیڈر پیر پگاڑو نے اپنے ایک بیان میں حالیہ ایجی ٹیشن کی پر زور مذمت کی ہے۔پیر پگاڑو کا یہ اعلان سندھ کے کئی اخبارات نے شائع کیا ہے۔دوستوں کی اطلاع کے لیے لکھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آج سے ۴۷ سال قبل اپنی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ :- ا یہ مت خیال کرد که خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہا تحفہ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھوٹے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تاخد انتہاری آنہ مائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت ہیں صادق اور کون کا ذب ہے۔وہ جو کسی ابتداء سے لغزش کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا نقصان نہیں کرے گا اور بدبختی اُسکو جہنم تک پہنچائے گی۔اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس کے لیے اچھا تھا مگر وہ سب لوگ جو اخیر یک صبر کریں گے اور ان پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قومیں ہنسی اور پھٹا کریں گی