تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 14
کی گئی۔۱۴ ہ وہ لوگ جو کل تک پاکستان کے قیام کو غلط سمجھتے تھے اور آج بھی اپنی روش پر قائم ہیں۔جو آج بھی غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کار بن کر بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی آنهادی کو ختم کر دانا چاہتے ہیں، جو ایک مذہبی تحریک کے پردے میں اپنی سیاست کی دوکان چمکانا چاہتے ہیں۔جنہیں پاکستان سے زیادہ مہند دوستان عزیز ہے۔جو نانزک حالات کا فائدہ اٹھا کر لوٹ مار اور غنڈہ گردی کہ نا چاہتے ہیں۔جو پُر امن شہریوں کے جان و مال کے لیے ایک عظیم خطرہ ہیں اس موقع کو ہاتھ سے کھونا نہیں چاہتے تھے انہوں نے ایک مقدس مطالبہ کو سول نافرمانی کی شکل دے دی یا۔ختم نبوت کی اس نام نہا د تحریک میں مندرجہ ذیل عناصر بر سر پیکار ہیں : - ا۔وہ سادہ لوح مسلمان جو عقیدہ ختم نبوت میں اندھا یقین رکھتے ہیں اور جن کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر ان مولویوں نے اپنے ساتھ لگایا ہوا ہے۔۰۲ وہ لوگ جو اس تحریک کو اپنی سیاسی اعتراض کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔۔وہ لوگ جو ملک میں بدامنی پھیلا کر لوگوں کو اپنی حکومت سے بنگمان کرنا چاہتے ہیں۔۴۔وہ لوگ جو اس تحریک کی آڑ میں اپنا سیاسی انتقام لینا چاہتے ہیں۔وہ لوگ جو اس بدامنی کا فائدہ اٹھا کر ٹوسٹ مارہ اور غنڈہ گردی کرنا چاہتے ہیں۔سب سے پہلے مجھے اُن سادہ لوح مسلمانوں سے کچھ کہنا ہے جن کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر ان لوگوں نے اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے۔میرے بھائیو ! " عقیدہ ختم نبوت پر ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ہماری حکومت کے تمام اراکین اس بات پر متفق ہیں اور اُن کا ایمان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہ آیا ہے اور نہ آئے گا۔مگر انصاف سے بتائیے ، اپنے دلوں کو ٹویٹے اور کیجیے کہ کی ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ لوگ جو اس عقید و پر ایمان نہیں رکھتے ان کے گھروں کو آگ لگا دی جائے ؟ انہیں قتل کر دیا جائے ، اور انہیں نوکر یوں سے نکال دیا جائے ؟ اس ملک میں مسلمانوں کے تمام فرقوں کے علاوہ دوسری قومیں