تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 15 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 15

10 بھی آباد ہ ہیں اُن میں ہندو، عیسائی، پارسی اور یہودی بھی ہیں یہ لوگ تو ہمارے پیارے نبی پر ایمان ہی نہیں رکھتے ختم نبوت تو ایک علیحدہ چیز ہے۔یہ لوگ تو رسول کریم کو نبی ہی نہیں مانتے۔کیا صرف اس لیے اُن کے گھروں کو آگ لگا دی جائے، ان کے بچوں کو قتل کردیا جائے ، انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے ، اور انہیں نوکریوں سے برطرف کر دیا جائے ؟ اور کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ کے مذہبی جذبات کو بھڑ کانے والے اور آپ کی سیارہ اوگی سے فائدہ اٹھانے والے بزرگ کون ہیں ؟ اُن کا مقصد کیا ہے اور وہ کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ آئیے میں آپ کو بتاؤں کہ وہ کیا ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں۔ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس تحریک کہ اپنی سیاسی اغراض کے لیے ستعمال کرنا چاہتے ہیں ؟ قوم ان کو دھتکار چکی ہے۔قوم نے ان کو اعتماد کا اہل نہیں سمجھا اور قوم نہیں نا اہل سمجھتی ہے۔اس لیے یہ لوگ اب آپ کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر اس کھوئی ہوئی شہرت و عظمت کو بحال کرنا چاہتے ہیں جو یہ اپنی نا اہلیوں اور نالائقیوں سے کھو چکے ہیں۔ان کے بعد کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس تحریک کی آٹڑے کہ ملک میں بدامنی پھیلا کہ لوگوں کو اپنی حکومت سے بدگمان کرنا اور اپنی پارٹی کی حکومت کے لیے راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں یہ لوگ آئینی طور پر تو تمام عمر بر سر اقتدار نہیں آسکتے اور نہ ہی دنیا کے کسی ملک میں آئے ہیں اور اسی لیے تشدد کے حربے استعمال کر کے حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ان کا اصلی چہرہ شاید آپ کی نظر سے پوشیدہ ہو، مگرہ میں آپ کو نقاب الٹ کر ان کے درشن کرواتا ہوں۔یہ ہیں آپ کے دشمن، آپ کے نظام کے دشمن ، آپ کے ملک کے دشمن اور اسلام کے دشمن کمیونسٹ یہ اگر خدا کو نہیں مانتے مگر وقت پڑنے پر مذہب کی آڑ لینے میں دریغ نہیں کرتے۔ظاہر ہے کہ خدا کے نہ ماننے والے کے دل میں ختم نبوت کے عقیدہ سے کیا ہمدردی ہو سکتی ہے مگر یقین جانیے کہ جس مشتمل جلوس نے راولپنڈی شہر کے تھانے پر پھر برسائے تھے اور جو ہجوم تھانے کو آگ لگانے کی غرض سے آیا تھا اس کی قیادت ایک