تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 212
۲۱۰ تیسر ا پیغام برادران ! بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَهَى عَلَى رَسُولِي الكَرِيمِ هُوَ ال تے خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ امیر السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَة میری طبیعت ابھی خراب ہے۔مگر کھانسی کو کل آرام رہا۔صنعت زیادہ رہا۔درس القرآن بعد از عصر حسب قاعدہ دیا گیا۔جماعتوں کی طرف سے جو اطلاعات ملی ہیں۔ان سے معلوم ہوا کہ لاہور سیالکوٹ، لائلپور کے شہروں اور سیالکوٹ کے بعض دیہات میں شورش زیادہ رہی۔ملتان میں بھی افواہیں پھیلیں، لیکن خیریت رہی۔اکثر جگہ افسران ک انتظام اچھا رہا۔بعض جگہ انہوں نے بز ولی لکھائی۔کراچی میں امن رہا۔سندھ میں افسران نے جلد جلد دورے کر کے معاملات کو سنبھالے رکھا۔صوبہ سرحد کے افسران و حکام نے خوب مستعدی سے فتنہ کا مقابلہ کیا۔بلوچستان میں اصل بلوچیوں نے پر امن طریق اختیار کیا۔صرف وہاں کے پنجابی عنصر میں ہی تحفظ ختم نبوت کے نام پر سیاسی اعراض کے حصول کا جوش پایا جاتا ہے۔بنگال بالکل پر امن ہے۔اختبارات اور سیاسی پارٹیاں حتی کہ با اللہ علماء تک اچھا نمونہ دکھا رہے ہیں۔فالحمد اللہ و جز اہم اللہ۔اخبار فاروق مل گیا ہو گا۔ہم روزانہ اخبار کی فکر میں ہیں۔آپ لوگ صبر سے کام لیں۔دعادی میں لگے ہیں۔فتنہ کی جگہوں سے بچیں۔ایک دوسرے کی خبر لیتے ہیں۔مرکز سے تعلق بڑھانے چاہیں۔افسروں سے تعاون کریں۔اور خد افعالی پر پورا تو کل کریں کہ وہ جو آخر تنگ صبر سے کام لے گا اور ایمان پر قائم رہے گا ، وہی دائمی جنت کا وارث ہو گا۔اور خدا تعالے کا قرب حاصل کرے گا۔خوش قسمت ہو تم کہ جنت تمہارے قریب کی گئی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل کے دروازے تمہارے لیے کھولے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہارے لیے انتز رہے ہیں اور اس کی نصرت بارش کی طرح برس رہی ہے جس کی آنکھیں ہیں وہ دیکھتا ہے اور جو اندھا ہے اسے تو کچھ بھی نظرنہیں آتا۔تم اپنی آنکھیں کھو لو، اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھو تم سے پہلے لوگ تم سے بہت زیادہ مصیبتوں کا شکار ہوئے مگر انہوں نے اُف تک نہ کی اور ہمت سے آگے بڑھ گئے۔یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی گود میں انہوں نے جگہ پانی تمہارے لیے