تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 435 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 435

۴۲۵ کے لئے کوشش کرتا ہے یقینا وہ خدا تعالیٰ کے حضور میں بڑا مقرب ہے۔چونکہ ہم میں کوئی طاقت نہیں اس لئے ہمارے پاس یہی ذریعہ ہے کہ جن ہستی کو اس کی طاقت حاصل ہے ہم اس کے سامنے عرض کریں کہ حضور ! جماعت کو دشمن کی زد سے محفوظ رکھئے گویا ہمارا کام صرف منہ سے کہتا ہے اور رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی دوسرے شخص کی شفاعت حسنہ کرتا ہے خدا تعالیٰ اس کو بھی فائدہ سے محروم نہیں کرتا بلکہ اسے بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔تو جب ایک شخص کی شفاعت حسنہ کرنے سے انسان فائدہ سے محروم نہیں رہتا تو ایک جماعت کی شفاعت کرنے کے بعد وہ کیوں محروم رہے گا پہلے پس دوستوں کو خدا تعالیٰ سے دعائیں کرنی چاہئیں کہ وہ جماعت کی حفاظت کرے ، اسلام کی ترقی کے سامان بخشے، دشمن ناکام و نامراد ہوں ہم ان کی ناکامی اپنی آنکھوں سے دیکھیں تاہما ہے دل اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے لذت حاصل کریں یہ بہت بڑی چیز ہے اس کے لئے دوست دعا کریں بار بار خدا تعالیٰ کے حضور بھائیں، بار بار اس کے سامنے پیش ہوں اور اس سے دعا مانگیں۔یہ ایسا کام نہیں جو دو بھر معلوم ہو یہ کام تو ایسا ہے جو جماعت کے ہر فرد کے لئے فائدہ مند ہے۔اگر حجامت بچے گی تو اس کا ہر شخص بچے گا اگر جماعت ترقی کرے گی تو اس کا ہر فرد ترقی کرے گا ہماری جماعت اگر چہ تعداد میں تھوڑی ہے مگر لیکن پھر بھی اس وجہ سے کہ جماعت بی نظم ہے ہر سال ہزاروں آدمی ایسے ہوتے ہیں جو اس منصہ کی وجہ سے بہت سی مشکلات سے بیچے جاتے ہیں اگر وہ اس جماعت سے باہر ہوتے تو ان مشکلات سے نہ بچتے۔بے شک بعض ایسے افراد بھی ہیں جو اپنی بد اخلاقیوں اور شتیوں کی وجہ سے نہیں بچتے لیکن جماعت کا ایک خاصہ حصہ ایسا ہے جو جماعت کی تائید کی وجہ سے بیچے جاتا ہے اور بعض اوقات گرے ہوئے لوگ دوبارہ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ابھی تو ہم تھوڑے ہیں لیکن پھر بھی جتھہ کی وجہ سے لوگ فائدہ اُٹھا لیتے ہیں لیکن اگر جماعت بڑھ جائے اور اسے طاقت حاصل ہو جائے تو کمزوروں کو اس وقت سے کہیں زیادہ فائدہ حاصل ہوگا اور وہ ہ حدیث ہوتی ہے اشفعوا توجروا (بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، سفارش کرو تمہیں اجر ملے گا۔اللہ جلشانہ بھی فرماتا ہے مَن تَشفَع شَفَاعَةُ حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبُ مِنْهَا " (النساء: (۸۶) جو شخص اچھی سفارش کرے اُس کے لئے اس میں سے ایک حصہ ہوگا ؟