تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 434 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 434

۴۴۴ نزدیک تم واجب القتل قرار دیئے گئے تھے لیکن تم نے دین کی خدمت پھر بھی نہ چھوڑی تو تمہیں ہمیشہ کے لئے زندہ رکھنا مجھ پر فرض ہے۔پس تمہارے لئے خدا تعالیٰ نے اس نعمت کے دروازے کھولے ہیں جس کے دروازے سینکڑوں سال سے دوسروں پر نہیں کھولے گئے سینکڑوں سال گزر گئے اور دنیا اس نعمت سے محروم رہی جب ا سلام ترقی پر تھا اس وقت اسلام کی خدمت کرنے والوں کی تعریف کی سجاتی تھی ان کی قدر کی جھاتی تھی لیکن آج جب اسلام نہ صرف باطنی لحاظ سے بلکہ ظاہری لحاظ سے بھی اگر چکا ہے وہ نہ غیر مسلموں کے نزدیک مقبول ہے نہ مسلمانوں کے نزدیک مقبول ہے خدا تعالیٰ اپنی قبولیت اور اپنا دست محبت تمہاری طرف بڑھاتا ہے وہ تمہیں اپنی محبت اور پیار کی بشارت دیتا ہے۔پس تم اپنی ذمہ داریوں کو بجھنے کی کوشش کی اور اپنے فرائض کو ادا کرو اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جو رحمتیں اور برکتیں تمہیں ملتی ہیں تم انہیں زیادہ سے زیادہ حاصل کر لو۔ایسا زمانہ بہت کم آتا ہے اور مبارک ہوتے ہیں وہ لوگ جو ایسے زمانہ میں پیدا ہوتے ہیں یہی لوگ نخوست سے دور اور خدا تعالیٰ کی جنت کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔بخدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ جو کہا ہے کہ اس دن جنت قریب کر دی جائے گی اس کا بھی یہی مفہوم ہے کہ خدا تعالیٰ ایسی جماعت کھڑی کر دے گا جو دین کی خدمت کرے گی اور نہ صرف یہ کہ اسے اس خدمت کا کوئی معاوضہ نہیں ملے گا بلکہ اسے جھاڑیں پڑیں گی اسے گالیاں دی جائیں گی ، دنیا اسے دھتکارے گی کہ وہ کیوں خدا تعالٰی کی ہو گئی ہے اور وہ خدا d تعالیٰ کے دین کی کیوں خدمت کر رہی ہے اس لئے لازمی طور پر خدا تعالیٰ اسے قبول کرے گا۔پس تم ان وقتوں کی قدر کرو اور اپنے لئے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کر لو تا خدا تعالٰی کے سامنے بھی تم سرخرو ہو جاؤ اور آئندہ نسلوں کے سامنے بھی تمہارا نام عزت سے لیا تھا۔دعاؤں کی تحریک اس ام اس کو صرت مصلح موعود نے دعاؤں کی خصوصی تحریک کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ :۔م جماعت آجکل سخت مشکلات میں سے گزر رہی ہے وشم مختلف طریق سے جماعت کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔جماعت نے خدا تعالیٰ کے فضل سے مٹنا تو نہیں لیکن جو شخص اس کے بچانے نے روزنامہ الفضل لاہور ۳۰ تبلیغ ۱۳۳۲ مش صدا +