تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 429 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 429

ig انڈونیشیا :۔اِس سال انڈونیشیا کی احمدی جماعتوں میں بیداری کے نئے اثرات پیدا ہوئے جس پر حضرت مصلح موعودہؓ نے درج ذیل الفاظ میں اظہار خوشنودی فرمایا :- اللہ تعالیٰ کے فضل سے انڈونیشیا کی جماعتوں میں خاص بیداری پیدا ہو رہی ہے۔اس سال کے عام چندوں کا بحیث ان کی طرف سے ایک لاکھ اسی ہزار کا آچکا ہے۔اب انہوں نے تار دی ہے کہ اسی ہزار کے وعدے تحریک جدید کے ہو چکے ہیں اور ابھی سات جماعتوں کے وعدے باقی ہیں وہ بعد میں آئیں گے گویا گل وعد سے اس وقت تک دو لاکھ ساٹھ ہزار کے ہو چکے ہیں۔امید ہے یہ رقم تین لاکھ تک پہنچ جائے گی۔جماعتہائے پاکستان کے لئے یہ ایک سبق اور عبرت ہے۔اتنی دور کی جماعتوں میں اتنا اخلاص پایا جاتا ہے جسے دیکھ کر پاکستان کے دوستوں کو اخلاص میں اور ترقی کرنی چاہیئے۔انڈو نیشین جماعتوں کے علاوہ مغربی افریقہ کے تینوں ملکوں کے چندے سال میں پونے دو لاکھ کے قریب کے ہوئے ہیں اور مشرقی افریقہ کا چندہ قریباً ایک لاکھ شلنگ سے زائد کا ہوتا ہے اور امریکہ کا چندہ قریباً ایک لاکھ روپیہ کا ہو جاتا ہے اور عرب ممالک کے چندے کم سے کم مبلغین کے اخراجات برداشت کرنے لگ گئے ہیں۔اللہ تعالی استارت کے مبلغوں کے کاموں اور نتائج میں برکت دے۔احباب تمام بیرونی جماعتوں اور وہاں کام کرنے والے مبلغوں کے لئے خاص طور پر دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ ان نہتے سپاہیوں کی مدد کرنے اور انکے ہاتھ پر اسلام اور احمدیت کو فتح عظیم اور کامل بخشے اور جلد سے جلد بخشے سے انڈونیشیا کے مخلص احمدیوں اور مبلغوں کی سال زیر نظر کی سرگرمیوں میں سے بعض کا ذکر مناسب ہوگا۔ا۔ایک احمدی وفد نے جن میں دیگر مقامی مخلص احمدیوں کے علاوہ مولوی عبد الواحد صاحب فاضل، میاں عبدالحی صاحب ، حافظ قدرت اللہ صاحب بھی تھے سید شاہ محمد صاحب ہمیں الشیخ انٹر نیشیا کی قیادت میں پریذیڈنٹ سکار نو سے ان کے محل میں ملاقات کی اور ان کو تفسیر القرآن انگریزی کی دوسری جلد کا روحانی تحفہ پیش کیا۔۲۔مولوی محمد ہادی صاحب نے سرابا یا میں تعین ہونے کے بعد ایک کامیاب پر یس کا نفرنس کی جس میں ۱۵ نمائندگان شامل ہوئے جن میں سے بعض له الفضل الشهادت ۱۳۳۱ اسش / اپریل ۱۹۵۲ء ص۔