تاریخ احمدیت (جلد 14)

by Other Authors

Page 342 of 571

تاریخ احمدیت (جلد 14) — Page 342

۳۳۸ تقریروں کا ہی سمجھتے ہیں کہ مقرر کہتا ہے کہ ہمیں قانون کی زد سے آزاد رہنے دو اور خود جا کر جو نقصان احمدیوں کا ہو سکتا ہے کرو۔اسی طرح جو الفاظ وہ میری نسبت یا چوہدری ظفر اللہ خاں کی نسبت یا باقی جماعت احمدیہ کے متعلق بولتے ہیں کیا وہ گالی گلوچ کی صدی میں نہیں آتے؟ اور کیا یہ سچ نہیں کہ ان لوگوں کی طرف سے جو جلوس مختلف جگہوں پر نکالے گئے ان میں چوہدری ظفر اللہ خان کو نہایت نا پسندیدہ طور پر پیش کیا گیا اور ایک کتا پکڑ کر اُسے ظفر اللہ خان ظاہر کیا گیا اور اس پر جوتیاں لگائی گئیں۔کیا یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے مطابق نہیں کہ : جب وہ جھگڑتا اور مخالفت کرتا ہے تو گالی گلوچ پر اتر آتا ہے " اسے اسلام کی غیرت رکھنے والو! اور اسے وہ لوگو! جن کے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کا ذرا بھی عشق ہے میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ ایک منٹ کے لئے بھی یہ خیال کر سکتے ہیں کہ ان مجالس اور ان معلوموں کو رسول کریم پسند کر سکتے تھے ؟ کیا اگر کوئی دشمن ایسے جلوس کا نقشہ کھینے کر یہ کہے کہ نعوذ باللہ من ذالك رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کسی جلوس کو پسند فرمایا تھا۔تو کیا آپ کے جسم پر لرزہ طاری نہ ہو جائے گا ؟ کیا آپ اسے غلط بیانی کرنے والا نہیں کہیں گے ؟ پھر آپ یہ کس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ ایسی تقریریں کرنے والے اور ایسے جلوس نکلوانے والے احترام رسول کی خاطر ایسا کر رہے ہیں ؟ کیا سچ جھوٹ سے قائم ہوتا ہے ؟ کیا احترام اور اعزاز گالی گلوچ کے ذریعہ سے قائم کیا جاتا ہے ؟ کیا یہ مظاہرات دنیا کی نگاہ میں اسلام کی عورت کو بڑھانے والے ہیں یا گھٹانے والے؟ کیا اگر اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ نظارہ دکھا دے تو آپ فخر کرینگے کہ اُن کے نام پر تقریریں کرنے والے امن کا نام لے کہ فساد کی تعلیم دے رہے ہیں۔کیا وہ اس جلوس کو دیکھ کر خوش ہوں گے ؟ جس میں گالیاں دی جاتی ہیں جس میں ماتم کیا جاتا ہے جس میں گفتوں کو جوتیاں مادر کو اپنے ملک کا وزیر خارجہ قرار دیا جاتا ہے۔کیا اگر صحابہ یہ نظارہ دیکھیں تو وہ خوش ہو کر ایک دوسرے سے کہیں گے کہ یہ ہیں ہمارے بچے پر وہ یہ وہی کام کر رہے ہیں جس کا کرنا ہم پسند کرتے تھے ؟ اگر ایسا نہیں بلکہ آپ کا دل گواہی دیتا ہے کہ نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کام پسند کر سکتے تھے نہ صحابیہ میدان کاموں کا کرنا پسند کر سکتے تھے تو بتائیں کہ حرمت رسولی کا عوامی کرنے والے اگر بیچتے ہیں تو یہ کام کیوں کرتے ہیں؟