تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 260 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 260

۲۵۵ وفات کا مجھے بہت افسوس ہوا کیونکہ اُن کی بیماری کی کوئی خبر نہیں آئی تھی اور ان ایام میں وہ میرے دو پوتوں کی خبر گیری کرتے تھے جو میرے بیٹے معنی منظور مرحوم کی وفات کے بعد کشمیر میں رہ گئے تھے اور سیاسی انقلابات کے سبب ان کا میرے پاس آنا ایک مدت تک نہ ہو سکا۔خواجہ صاحب مرحوم ہر طرح سے ان کی تعلیم و تربیت اور پرورش کی طرف متوجہ رہے اور میں انہیں بچوں کی ضرورت کے مطابق خرچ بھیجتا رہا۔مرحوم نے اپنے بیواہلہ کو تعلیم و تربیت کے واسطے قادیان بھیج دیا تھا اور تب سے اُن کے دو لڑ کے پاکستان میں مقیم ہیں اور نیکی میں اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں۔۔۔جب یکی نے اپنی کتاب میں شائع کرنے کے لئے سرینگر میں قریے کا فوٹو لیا تو مرحوم بھی میرے ساتھ اس فوٹو میں شامل تھے اور میری کتاب کی تصنیف کے کام میں مجھے امداد دیتے رہے “ سے ران اکابر صحابہ کے علاوہ میاں رمنان علی صاحب جھنگ کا بھی اسی سال انتقال ہوا۔میاں صاحب نے لکھو کے مدرسہ دینیہ میں تعلیم کے دوران مخالف علماء سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تذکرہ کشتا اور تحقیقات شروع کر دی اور بالآخر داخل احمدیت ہو گئے۔آپ لدھیانہ اسٹیشن پر حضرت مسیح موعود " علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت سے مشرف ہوئے۔چنانچہ آپ کا بیان ہے :- حضرت مسیح موعود علیہ اسلام سیکنڈ کلاس میں تشریف رکھتے تھے۔ریل کا ڈبہ ریزرو نہیں کرایا ہوا تھا۔اس وقت ایک گھنٹہ تک وہ گاڑی لدھیانہ اسٹیشن پر کھڑی رہی۔اس وقت گاڑی کے اندریں نے حضرت صاحب کی بیعت کی۔بہت سے ہندو اور مسلمان سٹیشن پر کھڑے ہو گئے تھے تا کہ آپ کی زیارت کر سکیں اور پلیٹ فارم کھا کھچ بھر گیا ؟ سے آپ کی اولاد میر محم عبداللہ صاحب میر عبدالسلام صاحب میر عبد الوہاب صاحب امتر الرنیم مصاحبہ امتہ الرحمن صاحبہ امتہ اللہ صاحبہ نے یہ ۱۹۳۵ء کا واقعہ ہے : ۳ الفضل ۳ صلح ۱۳۳۲ / جنوری مرمت کا لم عمل حضرت مفتی صاحب کی یہ کتاب تحقیق جدید تعلق قبرسی کے نام سے بکڈپو تالیف و اشاعت قادیان نے اکتوبر ۱۹۳۶ ء میں ڈیڑھ ہزار کی تعداد میں شائع کی۔کتاب کے صله تا ۹۵ میں ان عبرانی الفاظ کی فہرست درج ہے جو کسی نہ کسی پہلو سے کشمیری زبان میںستعمل ہیں۔یہ شہرست خواجہ عبد الہ آن صاحب ہی نے تیار کی تھی۔(خواجہ صاحب کے مزید حالات کے لئے ملاحظہ ہو تاریخ احدیت کشمیر هند ، ما مولفه جنب قرانی مداسداله صاحب فاضل مرتبی سلسلہ احمدیہ مطبوعہ منیاء الاسلام پریس ریوه ۱۳۵۳ / ۱۹۷۳ )