تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 255 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 255

۲۵۰ نور الدین صاحب اور ڈاکٹر یعقوب بیگ بھی آگئے حضور ان سے باتیں کرنے لگے لیکن حضور کے ہاتھ دبانے لگا۔دباتے دباتے جب میرے ہاتھ دائیں ہاتھ کے پنجہ کے قریب تھے تو حضور کو یکدم جھٹکا لگا اور حضور کا سارا جسم پل گیا۔حضور فور یہی اندر تشریف لے گئے پھر کوئی بات نہیں کی۔حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول فرمانے لگے کہ اب وحی کے نزول کا وقت ہے 191A-19 خلافت ثانیہ کے بابرکت دور میں جن بزرگ صحابہ کو عرصہ دراز تک مرکز سلسلہ میں تعلیمی خدمات بجالانے کا موقع میسر آیا ان میں حضرت ماسٹر صاحب موصوف کو ایک، امتیازی مقام حاصل ہے۔آپ ۱۹۸-۱۹ ء میں سپیشل ٹیچر کی حیثیت سے مدرسہ احمدیہ کے سٹاف میں شامل ہوئے ہے اور لمبی مدت تک اس مرکزی ادارہ سے منسلک ہو کہ نونہالانِ احمدیت کو اپنے علم سے فیضیاب کرتے رہے۔وارالہجرت ربوہ میں ۲۱ ر اخار ها / اکتوبر ۹ہ کو لوئر مڈل سکول جاری کیا گیا جس کے آپ پہلے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔حضرت مصلح موعود، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحبین کے جن صاحبزادوں اور صاجزادیوں کے آپ استاد تھے اُن میں سید نا حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ ) اور صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صا بھی شامل ہیں۔حضرت ماسٹر صاحب تحریک جدید کے دفتر اول کے مجاہد تھے۔قرآن مجید سے عاشقانہ تعلق اور لگاؤ تھا نمازوں اور تہجد کے باقاعدگی سے پابند تھے اور حضرت مولوی شیر علی صلاحیت کی طرح اکثر نمازیں محلہ دارالعلوم (قادیان سے چل کر مسجد مبارک میں ادا کیا کرتے تھے۔خاندان حضرت مسیح موعود کے فدائی تھے۔اکرام ضیف کا خاص اہتمام کرتے تھے۔ہر ایک شخص سے نہایت خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے۔آپ کے دل میں بزرگوں کا احترام اور خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔غایت درجہ صابر وشاکر اور قانع بزرگ تھے دوست سوال درانہ کرنا ان کی طبیعت کے خلاف تھا۔ملازمت سے سبکدوشی کے بعد ٹیوشن کر کے اپنے بیٹوں کو اعلی تعلیم دلوائی اور انہیں سلسلہ احمدیہ کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔آخر عمر میں نحیف اور بوڑھا ہونے کے باوصف غیر معمولی ہمت و استقلال سے کئی کئی گھنٹے تک نہایت بشاشت سے سلسل کام کیا کرتے تھے اور ہ رپورٹ سالانہ صدر انجمن احمدیہ قادریان ۶۱۹۱۸- ۱۹۱۹ء ملا مرتبہ حضرت خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب ایل ایم ایس ٹریسٹی و جنرل سیکرٹری صدر انجمن احمدیہ مطبوعہ انوار احمد یہ پریس قادیانی : !