تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 256 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 256

۲۵۱ فرمایا کرتے تھےکہ مجھے فارغ بیٹھنا دوبھر معلوم ہوتا ہے اور میں کام میں خوش رہتا ہوں۔دن کو سونا پست نہیں کرتے تھے اور اسے سستی کی علامت سمجھتے اور فرماتے تھے کہ شست آدمی اکثر بیمار رہتا ہے اور یکں ساری عمر میں دو ایک مرتبہ کے سوا کبھی بیمار نہیں ہوا۔ور ماه ظهوره / اگست ۹ہ کو ملک عمر علی صاحب کھو کھر ریس ملتان کے ہمراہ کوئٹہ سے واپس آکر ملک صاحب کے آبائی گاؤں کی طرف تشریف لے جا رہے تھے کہ ملتان اور لودھراں اسٹیشن کے رمیان ریل گاڑی میں ہی حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پائی۔۲۰ را خاء ۲۹ / اکتوبر نشہ کو حضرت مصلح موعود نے جمعہ کے خطبہ ثانیہ کے بعد آپ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔از ماسٹر مولا بخش صاحب ان بزرگوں میں سے تھے جو استثنائی ہوتے ہیں۔باوجود اندھے ہو جانے کے اُن کا پڑھانے کا شوق نہیں جاتا تھا۔ان کی عمر ۸ سال سے اوپر ہوگی کیونکہ مجھے خیال پڑتا ہے کہ وہ نہیں پچیس سال سے ریٹائر ہو چکے تھے۔وہ ہمیشہ پڑھاتے رہتے تھے۔جہاں بھی خدمت کا کوئی موقع نکلتا وہ اپنے آپ کو اس کے لیے پیش کر دیتے۔باوجود زور دینے کے میں نے دیکھا ہے کہ وہ پیسے نہیں لیتے تھے میری بچیوں کو بھی انہوں نے پڑھایا ہے مگر با وجود زور دینے کے انہوں نے پیسے نہیں لئے بعض دفعہ میری طبیعت پر یہ امر گراں بھی گذرتا تھا لیکن وہ ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ میں ثواب کی خاطر یہ کام کروں گا حالانکہ میں جانتا ہوں کہ ان کی بانی بات بہت کمزور تھی۔اس دفعہ وہ کو ٹٹ گئے تو انہیں دیکھ کر مجھے رحم آگیا۔۔۔۔یہ لوگ ہیں جو شہید کہلانے کے مستحق ہیں۔۸۰۰۷۵ سال کی عمر تھی نظر اتنی کمزور کہ میں بات کرتا تھا تو پہچانتے تھے لیکن پڑھانے کے لئے وہ ہر جگہ پہلے جاتے تھے ممکن ہے وہ کسی سے کچھ لے بھی لیتے ہوں لیکن عام خیال تھا کہ وہ مفت ہی پڑھاتے ہیں حالانکہ ان کا گزارہ بہت حقیر تھایہ وہ لوگ تھے جنہیں دیکھے کر خوشی ہوتی ہے کہ جماعت میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جن پر فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ من ينتظرے کی آیت صادق آتی ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض ادا کر دئیے ہیں اور کچھ اپنے فرائض کو ادا کرنے کے لایا تیار بیٹھے ہیں " سے ره احزاب : ۲۴ به مفصل حالات ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اسے نے رسالہ اصحاب احمد مئی و جولائی و نومبر ۹۵ار میں شائع کر دیئے ہیں مندرجہ بالا اقتباسات معلومات بھی اسی سے ماخوہ ذہیں ہے