تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 12 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 12

۱۴ نہیں کی جو احمد یہ جماعت کی صورت میں اُن کے ملک کو حاصل ہوا تھا۔احمد ہی جماعت ہر ملک کیلئے ایک قیمتی جوہر ہے۔وہ وفاداری اور اخلاص کے ساتھ اپنے ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔وہ انصاف اور عدل کے لئے قربانی کرنے والی جماعت ہے مگر حکومت کے ساتھ عدیم تعاون اس کے اصولوں کے خلاف ہے۔وہ عدل اور انصاف کو عدل اور انسان کے ذریعوں سے ہی حاصل کرنا بہا ہتی ہے۔وہ عدل اور انصاف کے حاصل کرلے کے لئے غیر منصفانہ اور غیر عادل آذرائع کے اختیار کرنے کو جائز قرار نہیں دیتی۔ہر سمجھدار انسان اس جماعت کو سر اور آنکھوں پر بٹھائے گا۔ہر سمجھدار حکومت ایسی جماعت کو قدر اور عزت کی نگاہوں سے دیکھے گی اور یکں اُمید کرتا ہوں کہ اگر اس سے پہلے نہیں تو آئندہ ہندوستان کی مختلف صوبائی حکومتیں اور مرکزی حکومت ان احمدی تعلیمات کو مد نظر رکھ کر جوئیں نے اوپر بیان کی ہیں احمدیوں کے متعلق اپنے رویہ کو تبدیل کرے گی۔مجھ سے بعض ہندوستانی جو ادھر آتے رہتے ہیں انہوں نے بعض دفعہ ان امور پر تبادلۂ خیالات کیا ہے اور بعض ایسے سوالات کے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ہمارے نقطہ نگاہ کو پورے طور پر نہیں سمجھ ہی لا یہ کہ اگر آپ ہندوستان کے احمدیوں کو ہندوستان کی وفاداری کی تعلیم دیتے ہیں تو کیا پاکستان کے احمدی کشمیر کے معامہ میں پاکستانی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے ؟ میری اوپر کی تشریح کے بعد یہ سوال کیسا مضحکہ خیز معلوم ہوتا ہے جو کچھ میں نے اوپر بیان کیا ہے اس کا تو یہ طلب ہے کہ ہمارے نزدیک قرآن کریم کی تعلیم ہے کہ جو شخص جس حکومت میں رہے وہ اس کا فرمانبردار رہے اور اس کے ساتھ تعاون کرے۔اس تعلیم کا یہ طلب ہے کہ ہر پاکستان میں رہنے والا احمدی اپنی حکومت کا پوری طرح فرمانبردار ہو گا اور اس کے مقاصد اور مفاد میں پوری طرح تعاون کرے گا۔اور ہندوستان میں رہنے والا ہر احمدی حکومت ہندوستان کا پوری طرح فرمانبردار ہو گا اور اس کے مقاصد اور مفاد میں اس سے پوری طرح تعاون کرے گا۔اتنی واضح تعلیم کے بعد اس قسم کا شبہ پیدا ہی کسی طرح ہو سکتا ہے ؟ یہ سوال تو بے شک کیا جا سکتا تھا کہ کیا ہندوستان میں رہنے والا احمدی اپنی حکومت کے ساتھ پوری طرح تعاون کرسے گا ؟ اس کا جواب یقینا میں یہ دیتا کہ ہاں کرے گا۔لیکن ہر حکومت کی وفاداری کی تعلیم کر یہ کہنا کہ کیا پاکستان میں رہنے والا احمدی پاکستان کی حکومت سے بغاوت کرے گا با کل احمقانہ اور جاہلانہ سوال ہے۔دوپہر کی بیان کردہ تعلیم کا یہ