تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 13 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 13

لازمی نتیجہ ہے کہ پاکستان میں رہنے والا ہر احمدی حکومت پاکستان کی پوری فرمانبرداری کرے گا اور اُس کے تمام مقاصد اور مفاد میں اس کے ساتھ تعاون کرے گا۔اگر پاکستان ہم سے یہ مطالبہ کر ہے کہ ہم ہندوستان کے احمدیوں کو ہندوستان سے بغاوت کی تعلیم دیں تو ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے۔اور اگر ہندوستان کی حکومت ہم سے یہ مطالبہ کرے کہ ہندوستان میں رہنے والے احمدیوں کو امن سے رہنے دینے کی قیمت ہمیں یوں ادا کر نی چاہیئے کہ پاکستان کے احمدی پاکستان کی حکومت سے غداری کریں یا اس سے عدم تعاون کریں تو ہم ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ہمارا امذ ہب یہ کہتا ہے کہ جس حکومت میں رہو اس کے فرمانبردار رہو۔پس جو ہندوستان میں رہتے ہیں ہم اُن کو یہی کہیں گے کہ ہندوستان کی حکومت کی فرمانبرداری کرو اور جو پاکستان میں رہتے ہیں ہم ان کو یہی کہیں گے کہ پاکستان کی حکومت کی فرمانبرداری کہ وہ اور یہی تعلیم ہماری انڈونیشیا، عرب، یونائیٹڈ سٹیٹس آن امریکہ، انگلستان، فرانس، جرمنی ، ہالینڈ، سوئٹزر لینڈ، ایسے سینیا ، مصر اور دیگر حکومتوں کے ماتحت رہنے والے احمدیوں کو ہوگی کیسی کی سمجھ میں ہماری بات آئے یا نہ آئے ہماری سمجھ میں بھی یہ بات نہیں آتی کہ ہمارے بیان کردہ اصولوں کے بغیر دنیا میں امن قائم کس طرح رہ سکتا ہے ؟ اگر ہندوستانی اپنے سے ہمدردی رکھنے والے لوگوں کو یہ تعلیم دیں کہ وہ جہاں کہیں جائیں ہندوستان کے ایمینٹ بن کر رہیں تو دوسری قومیں ان کو برداشت کسی طرح کریں گی ؟ اور اگر پاکستانی اپنی رعایا یا اپنے سے ہمدردی رکھنے والے لوگوں کو یہ تعلیم دیں تو اسی سلوک کی ان کو بھی امید رکھنی چاہیے۔ہر سیاسی حکومت کو اپنے باشندوں کو ہی حکم دینا ہو گا کہ تم اپنی حکومت کے فرمانبردار رہو۔اور اگر باہر جاؤ تو عارضی طور پر اُس حکومت کے قوانین کی پیروی کرو اور ایک مذہبی گروپ کو اپنے افراد کو یہی تعلیم دینی ہوگی کہ تم جس ملک کے باشندے ہو اس ملک کے وفادار رہو۔لین یہ اخبار اسی پالیسی کے ماتحت ہر ملک کے احمدیوں کو تعلیم دے گا کہ وہ اپنی اپنی حکومت کے فرمانبردار اور مطیع رہیں اور اُس کے ساتھ سچا تعاون کریں۔۲۔اس وقت سب سے بڑی مصیبت دنیا پر یہ آئی ہوئی ہے کہ حکومتیں اپنے آپ کو اخلاقی نظام سے باہر سمجھتی ہیں۔اخلاقی نظام کی پابندی صرف افراد کے لئے ضروری سمجھی جاتی ہے۔اس کے نتیجہ میں بہت سے فساد اور خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں۔الرحمت اس مسئلہ کو بار بار سامنے لائے گا اور اپنی