تاریخ احمدیت (جلد 13)

by Other Authors

Page 147 of 455

تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 147

; ۱۳ البتہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ مغربی یورپین ممالک میں تحریک کی بنیا د سیاسی اصولوں پر ہے لیکن پان اسلامک کی تحریک کی بنیاد محض مذہبی اصولوں پر ہے۔مگر اس کے اسباب اس رویہ میں پائے جا سکتے ہیں جو یورپی اقوام خود اسلام کے متعلق رکھتی ہیں۔گذشتہ سات سو سالوں کی تاریخ اس امر پر شاہد ناطق ہے کہ یور بین اقوام نے جو مسلمانوں پر غلبہ حاصل کیا اس کی وجہ نہ کوئی سیاسی اختلاف تھا اور نہ یہ کہ ان کے ساتھ بے انصافیاں کی گئی تھیں بلکہ اس کی وجہ صرف مذہبی تعصب تھا۔اسلامی سلطنت کے خلاف جو بغاوت جنوبی اٹلی اور سلی میں کھڑی کی گئی ممکن ہے وہ اپنے اندر سیاسی پہلو رکھتی ہو مگر جو صلیبی جنگ اور لڑائیاں سپین والوں نے جنوبی سپین کی اسلامی سلطنت کے خلاف کیں ان کو سیاست کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا نہ ہی ان فتوحات کے متعلق کہا جا سکتا ہے جو عیسائیوں نے مراکو، الجیریا، ٹریپولی ، لیبیا ، آذربائیجان ، بخارا اور ایسے ہی اور ملکوں میں حاصل کیں۔بے شک برطانیہ اور چند دیگر یور میں سلطنتوں نے جو فتوحات بعد کی صدیوں میں حاصل کیں وہ محض سیاسی فتوحات تھیں لیکن بولڑائیاں تیرھویں، چودھویں اور پندرھویں صدی میں لڑی گئیں ان کی وجوہات ہرگز ہرگز سیاسی نہ تھیں۔ہان اسلامک تحریک یقینا ان عیسائی ادیبوں اور سیاستدانوں کی تحریروں اور ریشہ دوانیوں کا رد عمل ہے جنہوں نے سات سو سال متواتر نہ صرف اسلام کے خلاف سخت زہر اگلا بلکہ ان کی انتہائی کوشش رہی کہ وہ مختلف اسلامی سلطنتوں کے درمیان نسلی اور تاریخی وجوہ پر اختلاف کے بیج بوئیں اس لئے پان اسلامک تحریک کے موجد اور بانی مبانی ہر گز قابل ملامت نہیں قرار دیئے جا سکتے۔اس جگہ اس حقیقت کا اظہار نا مناسب نہ ہو گا کہ آخری صدی کے دوران میں عیسائیوں کی آپس کی لڑائیوں میں جہاں کہیں بھی وہ لڑی گئی ہوں ہمیشہ ہی یہ نعرہ بند کیا گیا کہ عیسائی متن کے محافظ ہنوں یہاں تک کہ دوسری عالمگیر جنگ کے دوران میں ایک ہندوستانی نمائندہ نے جو اب کر مسلم لیگی اور مشہور پاکستانی ہے، اپنی تقریر میں یورپ میں کہا کہ عیسائی تمدن خطرہ میں ہے اور مہندوستان اس کی حفاظت میں ضرور لڑے گا۔پس اگر یورپ اور امریکہ یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ آپس میں متحد رہیں اور عیسائی تمدن کی حفاظت میں جنگیں کریں اور دوسروں کو اس میں شمولیت کی دعوت دیں تو پھر مسلمانوں کو آپس میں متحد رہنے اور اسلامی نمتون کی حفاظت کے لئے جنگیں کرنے کا کیوں حق حاصل نہیں ؟