تاریخ احمدیت (جلد 13) — Page 146
۱۴۲ حضور کا بیان انگریزی میں تھا جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے :- اسلامی دنیا میں ان دنوں بیداری اور نئی زندگی پیدا ہونے کے آثار نمودار ہیں۔ہر جگہ کے مسلمانوں میں بیداری نظر آرہی ہے اور وہ اس امر کے لئے کوشاں ہیں کہ وہ ان خطرات کو جن کے بوجھ کے نیچے وہ کچھ عرصہ سے دبلے ہوئے ہیں اپنے اوپر سے اتار پھینکیں۔البتہ یہ بیداری جو ان میں پیدا ہوئی ہے وہ فی المحال قومی بیداری ہے۔بے شک چند مسلمان ایسے پائے جاتے ہیں جو ایک متحد اسلامی دنیا کا خواب دیکھ رہے نہیں مگر ان کے خیالات اس وقت تک محض سطحی ہیں جن کو وہ تا حال کسی مستقل شکل میں نہیں ڈھال سکے۔اس وجہ سے ان خیالات کے پس پشت قربانی کی روح موجود نہیں ہے۔یہ امرکسی سے مخفی نہیں کہ محض خواہشات بغیر ضروری عزم کے کسی نتیجہ پرنہیں پہنچاسکتیں۔ادھر حالات یہ ہیں کہ کوئی سلام کوموت نہ اس بات کے لئے تیار ہے اور نہ ہی خواہشمند ہے کہ وہ اسلامی دنیا کے استحاد کے لئے اپنے قومی فوائد ک خیر باد کہ سکے۔پان اسلامی تحریک کے پیچھے بعینہ وہی خیالات کام کر رہے ہیں جن کو جمہوریت کے لداء ممالک یعنی یورپ اور امریکہ ایک متحد سیاسی محاذ قائم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن بعض یورپین مصنفین اسلام کے خلاف اس قدر زہر اگل چکے ہیں کہ پانی اسلامک کا حصہ تصور ہی یورپ اور امریکہ کے ملک کے باشندے کو کیپکپا دینے کے لئے کافی ہے۔اسلام جو فی الواقع اسلامی دنیا کے لئے ایک قوت متحرکہ ہے یا کم از کم ہونی چاہیئے اس کو مغربی اقوام تحقیر اور بے اعتمادی کی نظر سے دیکھتے ہیں ان حالات میں میرا پیغام مسلمان نوجوانوں کے لئے اور خصوصیت سے صحائف نویں احباب کے لئے یہ ہو گا کہ وہ اسلام کو نظر عمیق کے ساتھ مطالعہ کریں اور اس کی تعلیم کو اپنے اندر ایسے رنگ میں جذب کریں کہ جس کا اثر ان کی تحریروں میں نمایاں ہو۔اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ غیرمسلم اسلام کی خوبیوں سے واقف ہوسکیں گے ان کویہ بھی چاہئیے کہ اپنے فرمسلم ہم پیشہ لوگوں سے اسلام کی تعلیم کے متعلق اورخصوصیت سے اس پہلو کے متعلق کہ اسلام غیر مذا ہب کے ساتھ کس رویہ کو اختیار کرنے کی تعلیم دیتا ہے کھلے اور آزادانہ طور پر تبادلہ خیالات کریں۔مجھے کامل یقین ہے کہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ چند سالوں میں ہی اسلام کے متعلق جو غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں وہ رفع ہو جائیں گی اور ان لوگوں کو جو اسلام کو اپنی لاعلم کی وجہ سے شبہ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یقین ہو جائے گا کہ اتحاد السلمین کی تحریک بھی ایسی ہی بے لوث اور پاکیزہ ہے جیسا کہ مختلف عیسائی اقوام کو متحد کرنے کی تحریکیں۔