تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 76
41 لیا ہو۔اس امر پر حضور نے بھی خوش نودی کا اظہار فرمایا ہے۔چند ایک علم دوست درویشوں نے سلسلہ کی کتب کے وسیع مطالعہ اور تقریرہ و تحریر میں مشق پیدا کرنے کے لئے ایک ادبی مجلس بنام مجلس درویشاں " قائم کی ہے جس کا اجلاس ہفتہ میں دو دفعہ منعقد ہوتا ہے اور پروگرام کے مطابق ممبران مذہبی مضامین پر تقریروں کی مشق کرتے ہیں۔جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے دارالامان کے درویش ایک محدود حلقے میں مقید ہیں۔بازاروں میں آمد و رفت بھی خالی از خطرہ نہیں۔چونکہ ہر وقت حالات مخدوش ہو بھانے کا خطرہ رہتا ہے جین کے متعلق لوکل افسران بھی وقتاً فوقتاً ہمیں آگاہ کرتے رہتے ہیں۔اشد مجبوری کے وقت نظارت امور عاصمہ کی تحریری اجازت سے تین چار درویش اکٹھے بازار جاتے ہیں اور اپنی ضرورت پوری کر کے جلد واپس آ جاتے ہیں۔خدام میں سے بعض ایسے درویش بھی ہیں جن کی رخصتیں ختم ہو چکی ہیں بعض ایسے بھی ہیں جن کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور بعض کے خانگی حالات ان کے قریبی رشتہ داروں کی وفات اور دیگر کئی وجوہات کی بناء پر اگر چہ ظاہری طور پر تسلی بخش نہیں ہیں مگر یہاں ان کو ایک قسم کا اطمینان قلب حاصل ہے جو اور کہیں میسر نہیں ہو سکتا اور وہ خندہ پیشانی سے ہر مشکل اور تکلیف پر صبر و استقلال کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں۔اسی طرح بعض مقامی درویشوں کے اہل و عیال اور عزیز رشتہ داروں کی طرف سے بھی کئی افسوسناک اور پریشان کن خبریں موصول ہوئی ہیں مگر مبارک اور خوش بخت ہیں وہ درویش جو اپنی زندگی کے اصل مقصد پر نگاہ رکھتے ہیں اور دنیوی آرام و آسائش کو نظر انداز کرتے ہوئے دیار محبوب میں آزمائش و امتحان کی پر کیفت گھڑیاں گزار رہے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جن کو ذہنی پریشانیوں کی جگہ تسکین و اطمینان اور حرص و آرزو کے بدلے سبر وقناعت کی لا انتہا دولت حاصل ہے۔یہی وہ جماعت ہے حبس کو اس ابتلاء کے زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص انعامات کے لئے چنا اور انہیں در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی توفیق بخشی جملہ درویشوں کے قلوب اس یقین سے پر ہیں کہ حسین طرح اللہ تعالیٰ کی قدیم سنت کے مطابق موجودہ ایستادہ کا دورہ رونما ہوا ہے اسی طرح اس ابتلاء کے ساتھ وابستہ ترقیوں اور کامیابیوں کی راہیں بھی تقریب کھلنے والی ہیں" مل الفصل ا ور ۲۶ تبلیغ فروری همایش صفحه 14 ۱۱۹۴۸