تاریخ احمدیت (جلد 12)

by Other Authors

Page 62 of 314

تاریخ احمدیت (جلد 12) — Page 62

پنجاب سے ایک ہزار سے کچھ زیادہ ایکٹ زمین خریدی ہے جہاں، امریکی طرفہ پہ ایک چھوٹا سا شہر تعمیر کیا جائے گا۔ہسپتال ، کالج ، سکول ، وٹرنری ہسپتال ، ریلوے اسٹیشن ، ڈاکھنانہ، اٹر ورکس اور بجلی گھر لگانے کا بندو بست کیا جا چکا ہے۔ماہرین تعمیرات نے شہر کی تعمیر کا ابتدائی نقشہ امریکی طرز پر تیار کر لیا ہے جو عنقریب ٹاؤن پلیسٹر کی منظوری کے لئے اُن کے سامنے رکھ دیا جائے گا۔اس شہر کی ضروری عمارتوں کی تعمیر یہ تقریباً تیرہ لاکھ روپیہ صرف ہوگا۔جو جماعت برداشت کرے گی۔مرزا صاحب نے مزید بتایا کہ وہ شہر کو اس قدر دلفریب اور تجدید نوعیت کا بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک نمونہ ہو اور حکومت بھی اس قسم کے شہر ان علاقوں میں تعمیر کرے جو فضول پڑے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو ایک بہترین نخطۂ ارضی بنایا جائے اور یہ اسی طرح ہی ممکن ہے۔اگر حکومت ان علاقوں میں جدید طرز کے گاؤں اور شہر بنانے کا کام شروع کر دے تو تھوڑے ہی عرصے میں تمام پاکستان جنت نظیر بن سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ربوہ میں کارخانے بھی لگائے جائیں گے جو ضروریات زندگی تیار کریں گے۔اس مقصد کے لئے ایک حصہ وقف کر دیا گیا ہے۔آپ نے توقع ظاہر کی کہ جونہی حکومت نے شہر کی تعمیر کی اجازت دے دی تو بیک وقت کام شروع کر دیا جائے گا۔اور ایک سال کے اندر اندر شہر کو مکمل کر دیا جائے گا۔ربوہ کا دورہ کرنے کے بعد اخبار نویسوں کو ٹھیلہ بالناتھ کا دورہ کرایا گیا جہاں سات ہزار ایکرہ زمین بیکار پڑی ہے۔آپ نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ اگر حکومت اس زمین پر ایک شہر تعمیر کرنے کا پروگرام بنائے۔تو ایک بہترین شہر اس علاقہ میں تعمیر ہو سکتا ہے۔- " سول اینڈ ملٹری گزٹ " کے نامہ نگار خصوصی نے لکھا :- احمدیوں کا نیا مرکز۔ربوہ اہور کے اخبار تولیوں کی ایک پارٹی نے گذشتہ اتوار کو ربوہ کے مقام پر ایک نہایت خوشگوار ٹرپ کی۔ربوہ شیخو پورہ اور سرگودھا کے درمیان کی سٹرک پر پینیوٹ سے تقریباً دس میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔اس جگہ جماعت احمدیہ نے اپنے مرکزی دفاتر قائم کرنے کے لئے ایک ہزار