تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 78 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 78

LA پہیوں کے مبلغین کے ایک سال کے خریت کا انتظام ہو گیا۔اٹلی کے لئے کوشش کی گئی جس کا نتیجہ نکل چکا ہو گزشتہ مہینوں کا خرچ بھیجنے کی گورنمنٹ نے اجازت نہیں دی تھی اس لئے ہمارے مبلغین کو محنت و مشقت کر کے پیٹ پالنا پڑا مگر اس طرح تبلیغ کا کام اچھی طرح نہ کر سکتے تھے اب انہیں خرچ بھیجنے کا انتظام ہو گیا ہے۔اس تلخ تجربہ کی وجہ سے میں نے ہدایت کر دی تھی کہ سوئٹزرلینڈ کے خرچ کا انتظام ہوسکے تو مبلغ جائیں۔اب انتظام ہونے پر جرمنی جانے والا وفد سوئٹزر لینڈ چلا گیا ہے اور ایسی جگہ جا کر ٹھرا ہے جو جو منی کی سرحد پر ہے " سے _ شیخ ناصر احمد صاحب نے انچارج احمدیہ مشن سوئٹزرلینڈ کی حیثیت زیور بیح میں احمدی مجاہدین سے ابتدائی چھ ایام کی مختصر رپورٹ در اخا / اکتوبر بروز جمعہ تھے ابتدائی چھ ایام مرکزمیں بھی اس میں تحریر کیا کہ۔سوار انحاء بروز اتوار دو پر ایک بچ کر اٹھارہ منٹ کی گاڑی سے ہم تینوں دبرادرم چوہدری عبد اللطیف صاحب - برادرم مولوی غلام احمد بشیر صاحب اور خاکسار نا صراحمد سوئٹزرلینڈ کے شہر زیور پہنچے گاڑی سے اُترنے سے قبل ہم نے خد اتعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ اپنی خاص قدرتوں اور طاقتوں کے ذریعہ ہمیں کامیاب فرمائے اور ہر قدم پر اس کی تائید اور نصرت ہمارے شامل حال ہو۔تاہم اس نہایت ہی عظیم الشان ذمہ داری کو با حسن وجوہ ادا کر سکیں جس کا بار وقف کے گراں قدر فریضہ نے ہمارے کمزور کندھوں پر رکھا ہے پیر زمین سوئٹزرلینڈ پر قدم رکھتے وقت خاموش دعا کی گئی اور نیک فال کے طور پر پہلا کل تبلیغ حق کا اس نئی سر زمین کو مخاطب کر کے منہ سے نکالا کہ خدا ہماری آواز میں برکت رکھ دے اور ہمارا طرز تبلیغ نیک طبائع کی کشش کا موجب بنتے۔سامان کی پڑتال کرنے کے بعد ہم ایک ہوٹل میں گئے جس میں ابتدائی تین ایام کے لئے جگہ کا انتظام کیا تھا اسٹیشن اور ہوٹل کے درمیان چند سو گز کا فاصلہ تھا لیکن اس قلیل فاصلہ کے طے کرنے کے دوران میں بے شمار افراد ہمارے گرد جمع ہونا شروع ہوگئے۔انہیں ہم اپنی پگڑیوں اور اچکنوں به الفصل ۱۸- اضاء / اكتوبر هه ١٣٣٥ ٢ ص ٣ : در