تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 79 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 79

69 میں عجوبہ نظر آئے۔اکثر نے اس لباس میں کسی انسان کو پہلی بار دیکھا ہوگا۔لوگ حیرت سے ایک وستر کی طرف دیکھتے کہ یہ کون لوگ ہیں؟ اور کہاں سے آئے ہیں ؟ بعض ہنس دیتے۔غرضکہ شہر میں قدم رکھتے ہی ہمیں ایک حیران اور ششدر ریپبلک کا سامنا کرنا پڑا۔جوں جوں وقت گزرتا جائے گا عوام کی حیرت کم ہوتی جائے گی لیکن ابھی ان کی حیرت کے بہت سے مواقع ہیں۔کچھ وقت ہمیں زبان کی وقت سر کرنے کے لئے در کا ہے ہم اپنے ساتھ دو قسم کے ٹریکٹ جرمن زبان میں طبع کرا کر لائے ہیں جن میں اپنے آنے کی غرض، اسلام کی صداقت حضرت سیح موعو علیہ الصلوۃ واسلام کی تشریف آوری اور قبر شیح کا اعلان وغیرہ امور درج ہیں۔ہم ابھی یہ ٹریک تقسیم نہیں کر رہے کیونکہ جب تک ہم ان کی زبان میں تفصیل کے ساتھ بات کرنے اور لٹریچر کی اشاعت کے لازمی نتیجہ کے طور پر پیشیں کئے بجانے والے سوالات کا جرمن زبان میں جواب دینے کے قابل نہ ہو جائیں اس وقت تک ان ٹریکٹوں کی اشاعت سے کما حقہ فائدہ نہیں ہو سکتا۔امید ہے کہ انشاء اللہ العزیز جلد ہی ہم اس قابل ہو جائیں گے۔وبالله التوفيق۔۔۔یہاں ایک بڑے بنک کے ایک ڈائریکٹر مسٹر آرنی کے ساتھ ہمارا غائبانہ تعارف ہو چکا تھا جو مکرم چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کے ایک دوست کے دوست ہیں ہم اگلے روز ان سے ملے بہت خوش خلقی سے پیش آئے ہم نے سب سے پہلے انہیں کیسی مکان کا انتظام کرنے کے لئے کہا کیونکہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت ہماری بہی تھی بصورت دیگر یورپ کے اس حصد در ربعہ گراں ملک میں جہاں دنیا بھر سے عموما اور جنگ کے مصیبت زدہ یورپ سے خصوصاً لوگ تفریح کے لئے آتے ہیں ہمارا بہت خرچ ہو رہا ہے۔اشیاء یہاں لندن سے بہت مہنگی ہیں۔بچائے کی ایک پیالی کی قیمت تقریباً ہر نہیں ہے اور اسی نسبت سے ہوٹلوں اور دوسرے بورڈنگ ہاؤسوں کے کرائے ہیں مسٹر آر ٹی نے بتایا کہ زیورچ میں مکان ملنا بہت دشوار ہے تاہم وہ کوشش کریں گے۔ہم ٹامس ملک کے دفتر میں بھی گئے اور وہاں سے کچھ معلومات حاصل کیں اور بعض ضروری امور سر انجام دیئے۔دار تاریخ کو برطانوی کونسل جنرل کے دفتر میں جا کر ہم نے اپنے نام رجسٹرڈ کرائے اور اس کے بعد شہر میں پھرتے رہے تا حالات کی واقفیت حاصل کریں۔۔۔