تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 67 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 67

14 تاریخ میں ایک مثال بھی ایسی نہیں کہ سچی محبت کا پیغام ناکام ہوا ہو محبت کا پیغام ہمیشہ ہی کامیاب ہوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان انسان سے محبت کرنا سیکھے اور حقیقی ہمدردی سے پیش آئے۔سوال : آپ کے نزدیک امن و انصاف کی کیا تعریف ہے ؟ جواب : - امن و امان اور ظلم و تعدی دو متضاد چیزیں ہیں۔دنیا میں کئی لوگ امن قائم کرنے کا دعوی کرتے ہیں لیکن عملی طور پر وہ ظلم اور بے انصافی سے کام لیتے ہیں اور اس امر کا عملی ثبوت بہم پہنچاتے ہیں کہ وہ دل سے تحقیقی طور پر دنیا میں امن قائم کرنا نہیں چاہتے جب یکن امن و سلامتی کے الفاظ استعمال کرتا ہوں تو دل سے حقیقی طور پر امن وسلامتی کا خواہش مند ہوں۔افریقہ کے باشندے ہمارے متعلق پونی گواہی دے سکتے ہیں کہ ہم دنیا میں بچے دل سے امن و سلامتی قائم کرنا چاہتے ہیں۔پچاس سال کے عرصہ میں جب سے ہم نے وہاں مشن کھولے ہیں ہم وہاں سے ایک پائی تک بھی نہیں لائے ہم نے ہزاروں پونڈا اہل افریقہ کی بہتری اور بھلائی کے لئے خریج کئے ہیں۔افریقہ کے احمدی احباب کا غیر از جماعت احبا پر نہایت ہی اچھا اثر پڑا ہے۔وہ محض ان کے نیک نمونہ کی وجہ سے ہے۔آخری سالوں میں جماعت احمدیہ نے ڈنمارک ، سوئٹزرلینڈ، جرمنی ، ہالینڈ وغیرہ میں اپنی مسجدیں بنائی ہیں میڈرڈ میں بھی ایک چھوٹی سی جماعت موجود ہے۔ان کا اپنا مشن کھلا ہوا ہے۔یہ آخری گفت گو ہے جو حضرت امام جماعت احمدیہ سے کرسکا مجھے بتایا گیا ہ پاکستانی سفیر نے بلایا ہے۔اسی طرح آپ ساتھ والے کمرے میں داخل ہو گئے اور خوشبو کی دلربا مہک اپنے پیچھے چھوڑ گئے یا نہ خلافت ثالثہ کے مبارک دور کی ایک برکت یہ بھی ہے کہ امر یم میں تین میٹر ہوگیا سے حکومت سین نے احمدیہ مسلم مش سین کو باقاعدہ رجسٹرڈ کر لیا ہے جس کے بعد اب پولیس کی طرف سے کڑی نگرانی اور بے وجہ تنگ کرنے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا له الفضل ظهور/ اگست هه م