تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 66 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 66

۶۶ جماعت ہے۔ان کے افراد کی تعداد دس ملین ہے۔حضور اقدس کا نام حضرت مرزا ناصر احمد ہے حضور اس جماعت کے امام ہیں جو اسلام میں ایک نیا فرقہ ہے اور زبردست منظم تبلیغی اور فعال جماعت ہے جو اس صدی میں ظاہر ہوئی۔یہ دس ملین کی جماعت ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔اس جماعت کے متعلق مشہور ہے کہ عیسائیت کا یہی ایک جماعت (خصوصاً ) افریقہ میں مقابلہ کر رہی ہے۔یکن اس پر اثر شخصیت اور بزرگ مقدس ہستی جن کی سفید ریش مبارک اور سفید عمام میں تقدس کا نشان پایا جاتا ہے گفت گو کے نیاز حاصل کرتا ہوں۔میں اس حقیقت کا دلی طور پر اظہار کرتا ہوں کہ حضور اقدس کا وجود حقانیت کا زندہ ثبوت ہے۔ہم سب برابر ہیں جماعت احمدیہ اور باقی مسلمانوں میں بنیادی عقائد کا کوئی فرق (نہیں)۔ان کے لئے قرآن کریم کا مل کتاب اور اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے میں سے عقائد صحیحہ ، اعلیٰ کامل اصول اور احکامات کا روحانی چشمہ بہتا ہے میں کی تعلیم سب مسلمانوں پر فرض ہے۔اسلام کی تعلیم غیر متبدل ہے۔خدا تعالیٰ کو واحد مانتے ہیں۔ہم عیسائیوں کے تثلیث کے عقیدہ کو نہیں مانتے اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے بندے کے درمیان براہ راست تعلق قائم کرتا ہے۔اسلام میں خدا تعالیٰ کو اللہ کہتے ہیں حضرت امام جماعت احمدیہ کے خیالات اور افکار میں انسانیت کے لئے گہری ہمدردی اور محبت کے جذ بہ کا نمایاں اللہ پایا جاتا ہے۔بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی اور سچی محبت اس امر میں اسلام اور عیسائیت کی تعلیم دیں ، کوئی فرق نہیں۔اسلام کا پیغام محبت کا پیغام ہے فرمایا۔ہم نے اپنے مبلغوں کے ذریعہ اس محبت کا پیغام اہل افریقہ تک پہنچایا۔ہم نے کئی لاکھ دلوں کو فتح کر لیا ہے۔سوال : دنیا میں بد امنی قتل و غارت کا جو فساد برپا ہے اس کا کیا علاج ہے ؟ جواب :۔دنیا میں انشاء اللہ تعالی امن و سلامتی کا نظام قائم ہو کر رہے گا۔دنیا کی