تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 406 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 406

۴۰۳ جاتا ہے۔اور کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس قربانی کے لئے تیار ہو سکتے ہیں ؟ کیا آپ میں ہمت ہے کہ سب دنیا کہے نہیں اور آپ کہیں ہاں ؟ آپ کے چاروں طرف لوگ ہنسیں اور آپ اپنی سنجید گی قائم رکھیں۔لوگ آپ کے پیچھے دوڑیں اور کہیں کہ ٹھہر تو جاہم تجھے ماریں گے اور آپ کا قدم بجائے دوڑنے کے ٹھہر جائے اور آپ اس کی طرف سر جھکا کر کہیں لو مارلو۔آپ کسی کی نہ مانیں کیونکہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں مگر آپ سب سے منوا لیں کیونکہ آپ سچے ہیں۔آپ یہ کہتے ہوں کہ میں نے محنت کی مگر خدا تعالیٰ نے مجھے ناکام کر دیا بلکہ ہرناکامی کو آپ اپنا تصور سمجھتے ہوں۔آپ یقین رکھتے ہوں کہ جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوتا ہے اور جو کامیاب نہیں ہوتا اُس نے محنت ہر گز نہیں کی۔اگر آپ ایسے ہیں تو آپ اچھا مبلغ اور اچھا تاجر ہونے کی قابلیت رکھتے ہیں دیگر آپ ہیں کہاں خدا کے ایک بندہ کو آپ کی دیر سے تلاش ہے۔اے احمدی نوجوان ڈھونڈھ اس شخص کو اپنے صوبہ میں ، اپنے شہر میں، اپنے محلہ میں، اپنے گھر میں، اپنے دل میں کہ اسلام کا درخت مرجھا رہا ہے اسی کے خون سے وہ دوبارہ سر سبز ہوگا۔مرزا محمو د احمد کیا ہے ستمبر 11ء میں قائد اعظم حمد علی جناح کی فات بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات اور حیدرآباد (دکن) کی شکست کے پے درپے اور سقوط حیدر آباد کے مصائب کے حضرت مصلح موعود صدموں نے مسلمانان پاکستان میں ایک ناوط ساجر پاکر دیا اس نازک موقع پر حضرت مصلح موعود کو عالم رویا میں بتایاگیا کہ ین از مصائب پاکستان کی قوت و طاقت میں کمزوری کی بجائے اضافہ کا موجب بن جائیں گے۔اللہ جل شانہ و عزاسمہ سے یہ بشارت ملنے پر حضور نے اور ظہور کے الفضل میں ایکٹ مفصل مضمون تحریر فرمایا جس میں پہلے تو اپنی خواب بیان فرمائی ازاں بعد لکھا:۔یں اس رویا کی بناء پر بجھتا ہوں کہ گو یہ دونوں واقعات مسلمانوں کے لئے نہایت تکلیف دہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان صدمات کو چھوٹا کر دے گا اور سلمانوں کو ان کے بداثر سے محفوظ رکھے گا۔اگر مسلمان خدا تعالیٰ پر تو کل کا اظہار کریں اور کسی لیڈر کی وفات کا جو تجار و عمل ہوتا ہے وہ اپنے اندر پیدا کریں یعنی اس کی د الفضل ۲۲ ہجرت / مئی ۱۳۳۲۲۵ ۲۰ :