تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 405
۴۰۳ احمدی لوگ مسلمانوں کی جماعتوں میں اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور جب تک وہ ان ذرائع کو اختیار کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے جن سے استعماری طاقتوں کی پیدا کہ وہ حکومت اسرائیل کو ختم کرنے میں مدد مل سکے تب تک استعماری طاقتیں بعض لوگوں اور فرقوں کو اس بات پر آمادہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گی کہ وہ احدیوں کے خلاف اس قسم کی نفرت انگیزی اور نکتہ چینی کرتے رہیں تاکہ مسلمانوں میں اتحاد نہ ہو سکے ہے آپ کی تلاش ہئے جناب اپنی کی طرف سے حضرت مصلح موعود کے کندھوں پر اصلاح و تربیت کی جو بھاری ذمہ داری عائد تھی حضور اس کی بجا آوری کے لئے نئے سے نئے طریق اختیار فرماتے رہتے تھے۔اس ضمن میں آپ نے ماہ ہجرت رمئی ہے کے آخری ہفتہ میں آپ کی تلاش ہے“ کے پرکشش عنوان سے فرزندان احمدیت کے نام حسب ذیل پیغام شائع فرمایا جو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تنظیمی، اخلاقی اور روحانی تعلیمات کا نہایت لطیف خلاصہ اور نچوڑ تھا۔- کیا آپ محنت کرنا جانتے ہیں ؟ اتنی محنت کہ تیرہ چودہ گھنٹے دن میں کام کر سکیں۔۲ - کیا آپ پیچ بولنا جانتے ہیں؟ اتنا کہ کسی صورت میں آپ جھوٹ نہ بول سکیں ؟ آپ کے سامنے آپ کا گہرا دوست اور عزیز بھی جھوٹ نہ بول سکے ؟ آپ کے سامنے کوئی اپنے جھوٹ کا بہادرانہ قصد بنائے تو آپ اس پر اظہار نفرت کئے بغیر نہ رہ سکیں۔۳۔کیا آپ جھوٹی عزت کے جذبات سے پاک ہیں؟ گلیوں میں جھاڑو دے سکتے ہیں ؟ بو جھ اٹھا کر کیوں میں پھر سکتے ہیں۔بلند آواز سے ہر قسم کے اعلان بازاروں میں کر سکتے ہیں۔سارا سارا دن پھر سکتے ہیں اور ساری ساری رات جاگ سکتے ہیں ؟۔کیا آپ اعتکاف کر سکتے ہیں ؟ جس کے معنے ہوتے ہیں (الف) ایک جگہ دنوں بیٹھے رہنا اب گھنٹوں بیٹھے وظیفہ کرتے رہنا (ج) گھنٹوں اور دونوں کیسی انسان سے بات نہ کرنا۔- کیا آپ سفر کر سکتے ہیں؟ اکیلے اپنا بوجھ اُٹھا کر بغیر اس کے کہ آپ کی جیب میں کوئی پپیہ ہو۔دشمنوں اور مخالفوں میں، ناواقفوں اور نا آشناؤں میں ؟ دنوں، ہفتوں اور مہینوں۔کیا آپ اس بات کے قائل ہیں کہ بعض آدمی ہر شکست سے بالا ہوتا ہے ؟ وہ شکست کا نام سنا پسند نہیں کرتا وہ پہاڑوں کو کاٹنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔وہ دریاؤں کو کھینچ لانے پر آمادہ ہو