تاریخ احمدیت (جلد 11)

by Other Authors

Page 333 of 494

تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 333

۳۳۲ استقبال اور صبح کے ناشتہ کے انتظام کے لئے کوئٹہ سے سیتی تشریف لے گئے تھے تاہم جناب ڈاکٹر صاحب نے حضور اور حضور کے اہل بیت اور خدام کے لئے ناشتہ پیش کیا میبتی اسٹیشن کے بعد ساڑھے تین بجے میچ اسٹیشن پر گاڑی بنچی۔اس اسٹیشن پر مہتہ عبد القادر صاحب قادیانی ، مہتہ عبد الخالق صاحب (چیف جیا و شیکل انجنیر گورنمنٹ قلات)، ملک کرم الہی صاحب ایڈووکیٹ جماعت کوئٹہ کی طرف سے اور میر آزاد نماں صاحب اپنے بھائی سردار گوہر خان صاحب ساتک زئی سردار علاقہ کی طرف سے استقبال کے لئے سماضر تھے۔ان کے ہمراہ ساتک زئی قبیلہ کے بعض اور افراد بھی تھے۔ملک کرم الہی صاحب کھانے کے انتظام اور دیگر امور کی انجام دہی کے لئے ایک رات پہلے ہی کوئٹہ سے پچ پہنچ گئے تھے حضور، حضور کے اہل بیت اور خدام کو مہتہ عبد القادر صاحب ، مہتہ عبد الخالق صاحب اور ملک کرم الہی صاحب ایڈووکیٹ کی طرف سے کھانا پیش کیا گیا۔حضرت امیرالمومنین اور دیگر اقدام کو ڈرائنگ روم میں اور حضور کے اہل بیت اور خادمات کو ان کے کمپارٹمنٹ میں کھانا پہنچایا گیا۔اسی طرح پھلوں سے تواضع کی گئی۔کھانے کا انتظام نہایت اعلی تھا۔میر آزاد خاں صاحب نے بھی حضور کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول کیا اور کافی دیر تک مختلف امور پر حضور سے گفت گو کرتے رہے۔اس موقع پرستار نیوز ایجنسی کا نمائندہ بھی انٹرویو کے لئے مچ سٹیشن پر موجود تھا۔کھانے سے فارغ ہونے کے بعد حضرت امیر المومنین الصلح الموعود نے نمائندہ سٹار نیوز ایجنسی سے فرمایا کہ آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہوں گے یکی نما ز پڑھ کر اگلے سٹیشن پر دوسرے کمرہ میں آجاؤں گا وہاں آپ مجھ سے جو چاہیں دریافت کر سکتے ہیں۔چنانچہ حضور کو پور اسٹیشن پر اپنے ڈبہ سے اُتر کر دوسرے ڈبہ میں آگئے اور سٹار نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے سپیز نڈ ریلوے اسٹیشن تک مختلف امور پر گفت گو فرماتے رہے۔پیر نڈ ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ کے چند احمدی بچے حضور کے استقبال کے لئے پہنچے ہوئے تھے۔اسی طرح بعض اور دوست بھی موجود تھے منصور نے بچوں کو بھی ملاقات کا موقع دیا اور ان مشتاقان زیارت کو بھی جو سپینز نڈ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے مصافحہ کا شرف عطا فرمایا۔کوئٹہ میں آمد سات بجے شام قریباً تینتیس گھنٹہ کے سفر کے بعد حضرت امیر المومنین کوئٹہ وارد ہوئے سٹیشن پر مقامی جماعت اور معززین شہر کا ایک جم غفیر حضور کے