تاریخ احمدیت (جلد 11) — Page 272
۲۷۲ صلاحیت ان میں پوری طرح موجود ہے یہ سل اخبار " طاقت" (لاہور) نے لکھا :- اتحادی قوموں کی اسمبلی کے اجلاس میں پچھلے دنوں چوہدری ظفر اللہ خاں نے پاکستانی وفد کے قائد کی حیثیت سے اپنی آئینی قابلیت اور سیاسی تدبیر کا جو اعلیٰ نمونہ پیش کیا تھا اس کو دیکھتے ہوئے موصوف کو پاکستان کا وزیر خارجہ بنائے جانا چنداں باعث تعجب نہیں۔واقعہ یہ ہے کہ چوہدری ظفر اللہ نے فلسطین کے مسئلے پر اتحادی قوموں کے اجلاس میں جو معرکہ آراء تقریریں کیں ان کی گونج ساری دنیا میں پھیلی اور خاص طور پر عربی دنیا نے چوہدری ظفر اللہ خاں کی ان تقریروں پر اتنی داد دی اور وہاں کے اخبارات نے ان پر اتنا لکھا کہ آج موصوف کا نام ہر عربی بولنے والے کی زبان پر ہے اور یوں بھی چوہدری ظفر اللہ خان کی قانون دانی کا ان کا سخت سے سخت دشمن بھی معترف ہے اور سفارتی کاموں کا ان کو کافی تجربہ ہے۔چنانچہ انگریزی راج کے زمانہ میں وہ بعض اہم سیاسی مہموں پر بھیجے گئے اور ہمارا خیال ہے کہ ان کو بین الاقوامی سیاسیات کے نشیب و فراز سے کافی واقفیت ہے۔روزنامہ سفینہ دلاہوری نے حکومت پاکستان کو اس صحیح انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا:۔毒 چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان کو پاکستان وزارت میں لے لیا گیا ہے اور ان کے سپرد امور خارجہ اور دولت مشترکہ کے تعلقات کے محکمے کو دیئے گئے ہیں۔ہم چوہدری صاحب موصوف کی وزارت پاکستان میں شمولیت کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں۔ان کی سیاسی فراست اور معاملہ فہمی اِس عہدے کے لئے ہر لحاظ سے مناسب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ادائے فرض میں ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر ثابت ہوں گے چوہدری صاحب بیرونی سیاست کے فہم میں ناقابل تردید مرتبہ رکھتے ہیں۔آپکی قانونی قابلیت ملک کے داخلہ اور خارجہ امور میں ہمیشہ قابل اعتماد رہی ہے۔ہم حکومت پاکستان 1 " طاقت " ۳۰ - دسمبر ۱۹۴۷ء