تاریخ احمدیت (جلد 10)

by Other Authors

Page 9 of 490

تاریخ احمدیت (جلد 10) — Page 9

جس کو اپنی زندگی کے آخری سانس تک بے مثال جرات و شجاعت اور عدیم النظیر جوانمردی، توصلہ مندی بلکہ جانثاری ، سرفروشی اور فداکاری سے نباہا۔خلافت ثانیہ کے پاکستانی دو میں مستعد و ابتلاء پیدا ہوئے، مصائب کے زلزلے آئے ، حوادث کی آندھیاں چلیں ، مگر کارروانِ احمدیت غدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اپنے آسمانی راہ نما کی سرکردگی میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا اور قرآنی وعدہ وَلَيْمَنَ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِ ارْتَضَى لَهُمْ کا ایمان افروز نظارہ بار بار آنکھوں کے سامنے پھر گیا جیسا کہ آئندہ تفصیلات سے واضح ہو جائیگا۔