تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 741 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 741

۷۲۴ کے ناظر امور عامہ مولانا عبد الرحیم صاحب درد مقیم تھے اور قادیان کی صورت حال کے متعلق پاکستان کے وزرار سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔کراچی کی جماعت غیر ملکی جماعتوں تک اطلاعات پہنچا دیتی تھی۔یورپ کے تمام مشنوں تک اطلاعات کے ارسال کرنے کا طریق یہ اختیار کیا گیا کہ لندن مشن کو کراچی سے اطلاعات موصول ہو تیں اور یہاں سے اُسے یورپ کے دوسرے مشنوں تک پھیلا دیا جاتا۔اسی طریق کے مطابق سید نا حضرت مصلح موعود کا یہ پیغام بھی پہلے لاہور پہنچا جہاں سے جماعت احمدیہ لاہور نے بذریعہ فون اُسے کراچی تک پہنچا دیا اور جماعت کراچی نے اسے بیرونی جماعتوں تک پہنچانے کا انتظام کیا اور دہلی اور رنگون دونوں سے بذریعہ سرکلر یہ پیغام نشر کیا گیا۔پاکستان اور پاکستان کے باہر دوسرے ممالک تک اطلاعات پہنچانے کا جو طریق اختیار کیا گیا وہی طریق ہندوستان کی جماعتوں کے لئے معرض عمل میں لایا گیا۔یعنی کراچی سے براہ راست دتی کو اطلاعات دی جاتی رہیں۔جب فسادات شروع ہوئے تو جناب صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب ہے دریا گنج دہلی میں تھے اور مجلس خدام الاحمدیہ کے قائد تھے۔آپ نے یہ دیکھ کر کہ قادیان کی اطلاعات جماعتوں تک نہیں پہنچ رہیں ، ۲۱ اگست کاملہ سے مندرجہ ذیل امرار جماعت کو سر کر لیٹر بھجوانے کا انتظام فرمایا:۔آگرہ - انبالہ بمبئی بھوپال - بریلی - پٹیالہ - پانی پت - جالندھر - حیدر آباد دکن ڈیرہ درونی منصوری - رہتک شاہجہان پور - کلکتہ کانپور - کراچی - کوئٹہ لکھنو۔لدھیانہ کپورتھلہ مالیر کوٹہ - امرتسر، اٹک نوک کنڈی۔بنگلور۔بھاگلپور - پشاور - پٹیالہ جے پور - رانچی حیدر آباد سندھ - راولپنڈی جہلم چمن بچٹا گانگ۔سکندر آباد - سرگودھا سیالکوٹ صورت سرینگر۔کرنال کاٹھیا وارڈ گجرات۔تصور، لاہور۔مدر اس۔میانوالی۔مالایار۔وزیر آباد چنا نچہ وہلی کے پہلے سرکلر لیٹر میں تحریر کیا گیا کہ ہمیں مرکز سے کوئی اطلاعات نہیں موصول ہو رہیں۔مگر احباب کو چاہیے کہ حضور کے خطبہ جمعہ کے ارشاد کے مطابق بار بار دعائیں کریں۔دوسرے سرکہ میں بتایا گیا کہ ہم ایک خادم کو ہفتہ میں ایک بار بذریعہ ہوائی جہاز لاہور بھجوایا کریں گے نیز لکھا کہ ہم مرکز سے بالکل بے خبر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ ہر وقت تعلق رکھیں۔جس جماعت کو بھی کوئی قابل اعتبار خبر ملے وہ دوسری جماعتوں تک فوراً پہنچائے۔اس سلسلہ میں ہندوستان کی جماعتوں کے لئے مندرجہ ذیل سات مرکز تجویز کئے گئے جن کے ذریعہ فرض عائد کیا گیا کہ وہ روزانہ جھلی سے اطلاعات حاصل کر کے اپنے قرب و جوار کی جماعتوں تک پہنچائیں۔