تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 740 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 740

ہے کہ اللہ تعالے ہماری مدد کرے گا اور ہمیں فتح دے گا مگر پھر بھی حضرت مسیح موعود کی عزت اور احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض مستورات کو باہر بھجوانے کا ارادہ ہے بشرطیکہ اللہ تعالے نے انتظام کر دیا۔اگر اللہ تعالے کی مدد اس کے وعدوں کے مطابق آگئی تو یہ سب بعد شات صرف ایک احمقانہ ڈر ثابت ہوں گے لیکن اگر ہم نے اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے سمجھنے میں غلطی کی ہے تو یہ بھی ہیں ہمارے لئے ثواب کا موجب ہوں گی۔آخر میں میں جماعت کو محبت بھرا اسلام بھجواتا ہوں۔اللہ تعالے آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔اگر ابھی میرے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہو تو آپ کو وفاداری سے اور مجھے دیانت داری سے کام کرنے کی توفیق ملے اور اگر ہمارے تعاون کا وقت ختم ہو چکا ہے تو اللہ تعالے آپ کا حافظ و ناصر ہوا اور آپ کے قدم کو ڈگمگانے سے محفوظ رکھے سلسلہ کا جھنڈا نیچا نہ ہو۔اسلام کی آواز پست نہ ہو۔خدا تعالے کا نام ماند نہ پڑے۔قرآن سیکھو اور حدیث سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ اور خود عمل کرد اور دوسروں سے عمل کراؤ۔زندگیاں وقف کرنے والے ہمیشہ تم میں سے ہوتے رہیں اور ہر ایک اپنی بھائداد کے وقعت کا عہد کرنے والا ہو۔خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لئے ہر مومن آمادہ کھڑا ہو۔صداقت تمہارا زیور ، امانت تمہارا حسن ، تقویٰ تمہارا لباس ہو۔خدا تعالے تمہارا ہو اور تم اُس کے ہو۔آمین۔میرا یہ پیغام ہندوستان کے باہر کی جماعتوں کو بھی پہنچا دو اور انہیں اطلاع دو کہ تمہاری محبت میرے دل میں ہندوستان کے احمدیوں سے کم نہیں۔تم میری آنکھ کا تارا ہو۔میں یقین رکھتا ہوں کہ جلد سے جلد اپنے اپنے ملکوں میں احمدیت کا جھنڈا گاڑ کر آپ لوگ دوسرے ملکوں کی طرف توجہ دیں گے اور ہمیشہ خلیفہ وقت کے جو ایک وقت میں ایک ہی ہو سکتا ہے فرماں بردار رہیں گے اور اس کے حکموں کے مطابق اسلام کی خدمات کریں گے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد "Y-A-N4 پاکستان اور بیرونی ملکوں میں حضرت مصلح مو ایام حالات کے تبدیل ہے ہی دیر رات میدیا اور شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ) نے جیت اور دوسری مرکزی اطلاع پہنچانےکا انتظام کراچی سے رابطہ قائم کرلیا جہاں جاعت احمدیہ