تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 453
-A ام کی بنا پر تمام سرحدی امور کو طے کیا جا سکے۔چونکہ ضلع کو انتظامی یونٹ تسلیم نہیں کیا گیا اس لئے اب ایک ہی صورت باقی ہے اور وہ یہ کہ تحصیل " کو " انتظامی یونٹ " مان لیا جائے۔تحصیل کو انتظامی یونٹ تسلیم کر لینے اور اسے تقسیم کا معیار بنا لینے کے بعد کشن کا کام یہ ہوگا کہ وہ صوبے کا ایک ایسا نقشہ تیار کرے جس میں تحصیل وار مسلمانوں اور غیر مسلموں کی آبادی کے اعداد شمار بتائے گئے ہوں اور پھر اس آبادی کے تناسب سے تقسیم کا خط اس طرح کھینچا جائے کہ جس تفصیل میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور اس کی سرحدیں مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے سے ملتی ہیں اُسے مسلمانوں کے علاقے کے ساتھ ، اور جس تحصیل میں غیر مسلموں کی اکثریت ہے اور اس کی سرحدیں غیر مسلموں کے اکثریت والے علاقے سے ملتی ہیں اُسے غیر مسلموں کی اکثریت والے علاقے کے ساتھ ملا دیا جائے۔اس اصول کے مطابق معمولی کمی بیشی بھی ہو سکتی ہے یعنی تحصیل کے رقبہ جات میں ایسے ٹکڑے یہاں مسلمانوں یا غیر مسلموں کی اکثریت باؤنڈری لائن کے بالکل قریب ہو وہاں انہیں اپنے اپنے اکثریت والے علاقے کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔جب یہ ابتدائی مراحل طے پا چکیں تب باؤنڈری کمیشن اس امر کا مجاز ہو گا کہ وہ دوسرے امور پر غور کرنے کے نتیجہ میں اگر مقامی طور پر سرحدات کی تعیین کے سلسلہ میں کوئی رد و بدل کرنا چاہے تو کر دے۔مگریہ رد و بدل بہر حال مقامی ہوگالی مقامی ضروریات کے پیش نظر کیا جائے گا۔اس کی وجہ سے تقسیم کے اصل معیار پر ہر گئے کوئی حرف نہیں آئے گا۔مثال کے طور پر اگر علاقوں کی تقسیم کے وقت یہ معلوم ہو کہ آبپاشی کے نظام کا منبع کسی دوسرے ملک میں ہے اور جن زمینوں کو اس منبع سے نکلنے ولی نہریں سیراب کرتی ہیں وہ کسی اور ملک میں آجاتی ہیں تو نہروں کے منبع اور نہری زمینوں کو ایک ہی ملک میں یکجا کر دیا جائے گا اور ایسا کرنا بالکل جائز اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق بالکل درست ہوگا۔- اگر تقسیم کے لئے یہ اصول تسلیم کر لئے جائیں تو معلوم ہوگا کہ (یہ استثنار ان حالات کے جو دوسرے -1۔امور پر غور کرنے کے نتیجہ میں پیدا ہوں) ضلع گورداسپور کی تحصیل پٹھانکوٹ مغربی پنجاب کے علاقے سے نکال کر مشرقی پنجاب کی تحویل میں دے دی بجائے گی۔مگر ضلع گورداسپور کی باقی تمام تحصیلیں اور اسی طرح بقیہ سولہ اضلاع کی تمام تحصیلوں میں مسلمان مجموعی لحاظ سے اکثریت میں ہوں گے تحصیل اجنالہ ہو ضلع امرتسر کی تحصیل ہے اور جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور حسین کی