تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 454 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 454

مم سرحدیں لاہور ،سیالکوٹ اور ضلع گورداسپور کی محدود سے ملتی ہیں، مغربی پنجاب میں شامل ہوگی۔ا۔اسی اصول کے مطابق یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ ضلع جالندھر کی دو تحصیلوں یعنی تحصیل نکو در اور تحصیل جالند جن کی سرحدات آپس میں بھی ملتی ہیں اور ضلع فیروز پور کی دو تحصیلوں یعنی تحصیل زیرہ اور تحصیل فیروز پور سے بھی ملتی ہیں۔ان دونوں میں آبادی کے لحاظ سے مسلمانوں کی اکثریت ہے۔۱۲۔اس کے علاوہ یہ بھی ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ دریائے ستلج کے بائیں کنارے کے ساتھ کا علاقہ ہو تھیل فیروز پور کے ساتھ ملا ہوا ہے اور مکھر اور فاضل کا تحصیلوں میں سے گزرتا ہوا ریاست بہاولپورہ تک پچھلا گیا ہے مسلمانوں کی اکثریت سے آباد ہے۔اسی علاقہ میں وادئی مستلج کا مشہور سلیمان کی بیٹڈ ورکس قائم ہے جہاں سے نہروں کا جال نہ صرف منٹگمری اور ملتان کے اضلاع کو سیراب کرتا ہے۔بلکہ مغربی پنجاب اور ریاست بہاولپور کے نظام آبپاشی کے لئے بھی روح رواں کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ علاقہ ضلع منٹگمری کے ساتھ ملحق ہے اور واقعہ یہ ہے کہ دریا کے دونوں طرف مسلمانوں کے مشہور قبیلہ وٹو کے لوگ کثرت سے آباد ہیں۔۱۳ اسی طرح اگر ہم ضلع جالندھر کی تحصیل نکو در اور مضلع فیروز پور کی تحصیل زیرہ کے درمیان سے دریائے نتایج کے دونوں کناروں کے علاقے پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہو گا کہ پنجاب اور ریاست نالا گڑھ کی حد تک کا تمام علاقہ جس میں روپڑ کا شہر بھی آباد ہے ایک ہی قسم کے مسلمان قبائل سے آباد ہے۔۱۴۔تحصیل جالندھر کی مخالف جانب کی سرحد کے ساتھ کا علاقہ جو ضلع ہوشیار پور کی دو تحصیلوں تحصیل دسویہ اور تحصیل ہوشیار پور کے ساتھ ملحق ہے ، کثرت سے مسلمانوں سے آباد ہے۔اس علاقے کا کچھ حصہ دریائے بیاس کے ساتھ ساتھ تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور کے ساتھ بھی ملا ہوا ہے اور تحصیل مجالند تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور کے ساتھ بھی ملحق ہے۔-۱۵ میں اُن دیگر امور سے قطع نظر کہ جن کی بابت میں ابھی کچھ بیان کروں گا۔مغربی پنجاب اور مشرقی پنجاب کے درمیان تقسیم کا خط اس طرح کھینچا جانا چاہیئے جیسا کہ اس میمورنڈم کے ساتھ والے نقشہ میں اُسے ظاہر کیا گیا ہے یعنی مقام " A " سے لے کر " " " " کے ساتھ ساتھ اور اسی طرح "ھ" - " "ی" - "العت" - "جی" "ایک" "آئی" "جے " " کے " سے لے کر ایل کے مقام تک جیسا کہ اس گران پر سبز لائن سے ظاہر ہے جو اس میمورنڈم کے ساتھ منسلک ہے۔