تاریخ احمدیت (جلد 9)

by Other Authors

Page 328 of 794

تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 328

۳۱۷ وہ یہ تھا کہ پشاور سے اسلحہ اور گولہ بارود خفیہ طور پر ایک ہندو سیاسی لیڈر کی کار میں لاہور اور امر تسر میں لایا جا رہا تھا۔۔میرے ذمہ یہ فرض تفویض کیا گیا تھا کہ میں مکرم نظامی صاحب کو بعض ایسی تجاویز اور مشورے پیش کروں جن سے اس قسم کے سامان کی آمد بچہ پابندی عائد ہو سکے اور اس کی روک تھام ہو سکے۔ایک غرض یہ بھی تھی کہ لاہور میں مسلم لیگ کے ذمہ دار حلقوں کو اس عظیم خطرہ کا بر وقت احساس ہو سکے جو سر پر منڈلا رہا تھا تا کہ اس سے محفوظ رہنے کے لئے جو بھی تیاری ممکن ہو وہ وقت پہ کر لی جائے بلکہ مسلم لیگ ہائی کمان کو بھی اس سے باخبر اور گاہ کر دیا جائے تاکہ وہ بھی ضروری اقدامات کر سکیں۔کیونکہ یہ مہیب خطرہ اتنا قریب آچکا تھا کہ خود مسلم لیگی ہائی کمان کے بعض ممبروں کو بھی اس کی شدت کا پوری طرح احساس نہیں تھا۔محترم نظامی صاحب سے یہ میری پہلی ملاقات تھی۔سوال و جواب کے چند ابتدائی مرحلوں ہی میں انہوں نے بھانپ لیا کہ میں جو کچھ کہنا چاہتا ہوں وہ حقیقت اور سچائی پر مبنی ہے۔بچنا نچہ گفتگو اور ملاقات کے دوران اُن کا رویہ ہمدردی اور شفقت سے بھر پور رہا۔ہم نے جی کھول کر ان حالات کا تفصیلی جائزہ لیا کہ جن کے تحت انگریزی حکومت، ہندوستان کا انتظام اور اس کا اقتدار ہندوستان کی مرکزی حکومت کو سونپنے والی تھی۔اس کے ساتھ ہی یہ امر بھی زیر غور آیا کہ کیا کوئی ایسی صورت بھی ممکن ہے جس سے مسلم لیگ اور ملک خضر حیات خان صاحب (یونیسٹ) کی حکومت کے درمیان کوئی مفاہمت پیدا ہو سکے۔خود نظامی صاحب بھی اس قسم کی مفاہمت کو پسند کرتے تھے۔مگر انہیں اس کی کوئی امید نظر نہیں آتی تھی۔تاہم میرا مقصد اس بارے میں کوئی آخری سمجھوتہ کرانا نہیں تھا بلکہ اُن کے ذہن میں صرف یہ خیال پیدا کرنا تھا کہ وہ اس بارے میں مزید غور کریں اور جس حد تک ممکن ہو اس کو عملی جامہ پہنائیں۔میں لاہور میں اپنے قیام کو طول دینا نہیں چاہتا تھا۔چنانچہ اُن سے ملاقات کے بعد میں دہلی روانہ ہو گیا۔“ حضرت مصلح موعود کے قیمتی مشورے مسلم لیگ کی راست اقدام کیٹی کا اجلاس دہی میں ہونے والا تھا۔حضرت مصلح موعود کا منشار مبارک مونی عبد القدیم صاحب نیاز کو دہلی راست اقدام کمیٹی کے ارکان کو بجوانے سے کیہ بھی تھا کہ وہ اجلاس سے پہلے پہلے گیٹی کے تمام شمیران سے فرداً فرداً ملاقاتیں کر کے انہیں خاص طور پر مندرجہ ذیل امور کے متعلق آگاہ کر دیں۔