تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 260
۲۵۷ ڈپلومیٹک اور جوڈیشل امور میں حاصل ہے، دال ہے۔اس سے دوسرے نقطہ ہائے نگاہ کے کما حقہ بیان و تفہیم کے لئے یکساں رستہ کھل جاتا ہے۔اس طرح یہ آرٹیکل ہندوستان کے مسئلہ پر فرقہ دارا نہ جھگڑوں اور کشمکش کی بجائے محققانہ اور پراز معلومات مفید بحث کا موقعہ پیدا کرتا ہے" اخیار گلاسگو ہیرلڈ نے ۵ار مارچ ۹۷۵ اید کی اشاعت میں چودھری صاحب کی سکیم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس قسم کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔گوممکن ہے ابتداء میں مسٹر گاندھی اور ( قائد اعظم محمد علی جناح اس سے متفق نہ ہوں۔چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی حریت پیر در اور انقاد ائے ہند کو لندن آنے کی ہدایت کی تقریروں کا اثر برطانیہ کے عوامی اور صحافتی حلقوں سے بڑھ کر خود برطانوی حکومت پر ہوا۔اور اس نے چودھری صاحب کی نئی سکیم کے پیش نظر لارڈ ویول و اسرار ہند کو انتقال اقتدار کا نیا فارمولہ تجویز کرنے اور سہندوستان کو مصالحت کی پیشکش کرنے کیلئے لندن طلب کیا۔وائسرائے کے دورہ انگلستان کی نسبت برطانوی پارلیمنٹ کے عمران نے لارڈ ویول کے انگلستان میں آنے کی تجویز کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔چنانچہ مسٹر ممبران پارلیمنٹ کے تاثرات انتھک لارنس بیرہ مصر نے ایک بیان میں کہا کہ یوروپ کی جنگ کا خاتمہ نزدیک نظر آرہا ہے اور اس موقعہ پر لارڈ ویول کا لنڈان آنا ہندوستانی مسئلہ کے حل کی طرف اہم پیش قدمی کا باعث ہوسکتا ہے۔بلاشبہ سر محمد ظفراللہ خان کی تازہ تجویز زیر غور آئے گی۔علاوہ ازیں سپرو مصالحتی کمیٹی کی تجاویز کا بھی بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔ان کو بھی بھاری اہمیت حاصل ہے مسٹر لیونل شنویل نے کہا۔ڈیڈ لاک ختم کرنے اور مسئلہ کے حل کے لئے یہ نہایت موزوں موقعہ ہے۔اور لارڈ ویول اس وقت ہندوستانی صورت حالات کے متعلق تازه ترین واقعیت اور اپنے سیاسی تاثرات سے آگاہ کرسکیں گے بحواله الفضل ۲۶ رامان / مارچ ۱۳۳۳ به پش صفحه ۸ + سی ابہادر سپرو کا شمار اعتدال پسند ہندوؤں میں سے ہوتا تھا۔انہوں نے پاکستان کے نعرہ سے سہم کر اپنی صدار میں ایک مصالحتی کمیٹی تشکیل کی بھٹی میں میں سروزی چین، اسر رادھا کشن ، مسٹر جیکرنا ، مسٹر این آر سر کار و فیه لوگو شامل کئے کمیٹی کا مقصد یہ تھا کہ کوئی ایسا حل دریافت کیا جائے جو مسلم لیگ اور کانگریس دونوں کے لئے وجہ اشتراک بن سکے اور ہندوستان کے آئندہ دستور کی بنیاد قرار دیا جا سکے۔سپر کمیٹی کی رپورٹ ۲۷ دسمبر 2 کو شائع ہوئی جس میں کانگرسی نقطہ نگاہ کی ترجمانی کی گئی تھی۔