تاریخ احمدیت (جلد 9) — Page 205
199 1۔پہلی یہ کہ اس کتاب کی ضبطی میں دیر کیوں کی گئی ؟ یہ کتاب اس وقت ہی قابل ضبط تھی نہیں وقت شائع ہوئی۔۲۔دوسرے ہمیں اس بات پہ اعتراض ہے کہ ایک عارضی قانون کے ماتحت اس کو کیوں ضبط کیا گیا ہے ؟ اس سے ضرور فتنہ پیدا ہو گا اور جب یہ قانون منسوخ ہو گا تو ساتھ ہی ضبطی کا حکم بھی منسوخ ہو جائے گا۔تیسرے یہ بات ہمارے نز دیک قابل اعتراض ہے کہ دلیل نہیں دی گئی کہ کیوں ضبط کرتے ہیں ؟ محض دل دُکھنا کوئی دلیل نہیں۔م بچو تھے یہ بات بھی قابل اعتراض ہے کہ صرف مسلمانوں کی تائید میں قدم اُٹھایا گیا ہے حالانکہ گورنمنٹ کو سب مذاہب کی حفاظت کرنی چاہیئے تھی۔پس یہ چار وجوہ ہیں جن کی بناء پر ہم سندھ گورنمنٹ کی ستیارتھ پرکاش کے متعلق موجودہ کارروائی کو غلط سمجھتے ہیں“ لے تیک یک دفتردوم کی بنیاد حضرت سیدنا الصلح الموعود نے خدا تعالیٰ کے القاء خاص - اسے نوکر برا گیا میں تحریک جدید جیسی عالمی تبلیغ اسلام تنظیم قائم فرمائی جس کا پہلا دوس سلو دور اس سال اللہ ہی میں نہایت کامیابی و کامرانی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔جس پر حضور نے ۲۴ نبوت نومبر ہمیش کو اس کے دفتر دوم کی بنیاد رکھی اور دعوت دی کہ پانچ ہزار دوستوں کی ایک نئی جماعت آگے آئے جو اس تحریک میں حصہ لے " نیز فرمایا :- میں اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل وکرم سے جماعت کے دوستوں میں ہمت پیدا کرے گا اور پھر جو کوتا ہی رہ جائے گی اسے وہ اپنے فضل سے پورا کر دے گا۔یہ اسی کا کام ہے اور اسی کی رضا کے لئے میں نے یہ اعلان کیا ہے۔زبان گومیری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے۔پس مبارک ہے وہ جو خدا تعالے کی طرف سے بلا واسمجھے کہ ہمت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور نعنا تعالئے رحم کرے اس پر جس کا دل بزدلی کی وجہ سے پیچھے ہٹتا ہے" " ۳۳۳ له الفضل در فتح اردسمبر پرش صفحه ۲۸ نبوت / نومبر صفحه و کالم ۱۴ **