تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 578
۵۵۰ بڑھاؤں گا تو خدا تعالیٰ اُن لوگوں کو بھی جو مجھ پر ایمان لائیں گے اس بات کی توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ جلد جلد اپنے قدم بڑھائیں۔اسی طرح جب خدا نے مجھے خبر دی کہ زمین میرے پاؤں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے اور میں تیزی کے ساتھ بھاگتا چلا جا رہا ہوں تو اس کے معنے بھی درحقیقت یہی تھے کہ جب یکن تیزی کے ساتھ بھاگوں گا اور زمین میرے قدموں کے نیچے سمٹنی شروع ہو گی تو اللہ تعالئے ان بچے مخلصوں کو بھی جنہیں میرے ساتھ وابستگی حاصل ہوگی اس امر کی توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ زمین کو جلد جلد ملے کریں اور آنا فانا دور دراز فاصلوں کو طے کرتے ہوئے دُنیا کے کناروں تک پہنچ جائیں۔پس اپنے اندر ایک غیر معمولی تغیر پیدا کرو اور جلد سے جلد عظیم الشان قربانیوں کے لئے تیار ہو جاؤ۔اب تم زیادہ انتظار مت کرد پیشگوئیوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ وقت اب آگیا ہے جب زیادہ انتظار نہیں کیا جائے گا جب تمہیں دیر تک منتظر نہیں رہنا پڑے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں اور قیست اس طرح اکٹھے ہیں جس طرح انگشت شہادت کے ساتھ دوسری انگلی ملی ہوئی ہوتی ہے۔پس بہت بڑے تغیرات ہیں جو دنیا میں رونما ہونے والے ہیں اور خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ تغیرات بہت بھاری اہمیت رکھتے ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ اب کیا ہو جائے گا مگر اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ کسی عظیم الشان تغیر یا بہت بڑے عظیم الشان تغیرات کی بنیا دیں جلد سے جلد رکھ دی جائیں گی اور وہ شخص جو ان مہمات میں میرا ساتھ نہیں دے گا، وہ شخص جو جلد جلد اپنے قدم کو نہیں بڑھائے گا اس کے دل پر زنگ لگ بجائے گا اور وہ اس خطرہ میں ہوگا کہ اپنے پہلے ایمان کو بھی کھو بیٹھے " الغرض حضرت سید نا المصلح الموعود نے ایک آسمانی بجو نیل کی حیثیت سے جماعت کو اطلاع دی کہ اسلام کی فتح اور اس کی کامیابی کے لئے جو جنگ ہونے والی ہے وہ اب قریب آرہی ہے اور ہمیں اس کی خاطر قربانیاں کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے اور اسی تیاری کے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنے دعوئی فصیح ہو گود کے بعد اپنی مقدس زندگی میں بہت سی تحریکیں فرمائیں جن پر خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور اسی کی دی ہوئی توفیق سے جماعت احمدیہ نے اپنی گذشتہ روایات کے مطابق نہایت شاندار طریق سے بینک کہا اور اس کا قدم المصلح الموعود کی قیادت میں نہایت تیزی سے آگے ہی آگے بڑھتا گیا۔ان مصب تحریکات کا ذکر اپنے اپنے موقعہ پر آئے گا۔مگر اس فصل میں اُن سولہ نہایت اہم اور بنیادی تحریکوں به اختتامی تقریر حضرت مصلح موخود رپورٹ مجلس مشاورت سرمایش صفحه ۱۷۸ - ۱۷۹)