تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 484
۷۳ جنگ سے تھا بلکہ دوسری جنگ کی نسبت سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رنز کی پیشنگوئیاں بھی درج کی گئیں اور جنگ کے بارہ میں سپر پولسٹوں اور نجومیوں کی پیشگوئیوں کا از روئے واقعات غلط ہونا بھی بالبداہت ثابت کیا گیا تھا۔سیرت مسیح موعود حصہ پنجم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شمائل و اخلاق پر مشتمل ایک اور مفید اور مستند کتاب جو سلسلہ احمدیہ کے پہلے مؤرخ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے مرتب فرمائی۔۳- تاریخ اندلس" مصنفہ حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد سابق امام مسجد لندن، بیر ایک مختصر مگر عالمانہ کتاب تھی جس میں سپین کی اسلامی حکومت کے قیام اور اس کے عروج و زوال پر ٹھوس معلومات جمع کی گئیں۔فاضل مصنف نے قیام انگلستان کے زمانہ میں سپین کا سفر کیا۔اور پھر آکسفورڈ ، کیمبرج لندن یونیورسٹیوں کی طرف سے مسلم سپین " کے موضوع پر لیکچر دینے کی دعوت پر تاریخ اندلس کا گہرا مطالعہ کیا اور نوٹ لکھے۔یہ کتاب ان سب معلومات کا نچوڑ اور خلاصہ تھی۔۴ سیرت حضرت ام المومنین حصہ اول دمرتبه شیخ محمود احمد صاحب عرفانی ایڈیٹر اخبار المحکم" قادیان سابق مبلغ بلاد عریبیہ حضرت ام المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم رضی اللہ عنہا کی یہ پہلی اور مستند سوا نخوری تھی جو خاص اہتمام سے مرتب ہوئی اور شائع کی گئی۔فاضل مولف کئی سال سے مریض پہلے آرہے تھے اور مختلف اوقات میں مرض کے خطرناک حملے ہوئے۔کتاب کی تالیف کے دوران بھی ایک بار پھر ہماری کا حملہ ہوا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس نہایت قیمتی کتاب کے پہلے حصہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سعادت عطا کی۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے اس کے مسودہ پہ نظر ثانی فرمائی۔اور یہ رائے دی کہ " میری رائے میں یہ کتاب ایک اور یجنل ( ORIGINAL ) تصنیف ہے اور اکثر احباب تو اسے اوّل سے آخر تک بالکل نئی معلومات کا مجموعہ پائیں گے جو نہ صرف اُن کے لئے بلکہ اُن کی بیویوں اور لڑکیوں کے لئے میر اسمر رحمت اور برکت کا موجب ہوگی اور قرآن کریم ، حدیث اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد یہ وہ کتاب ہوگی جیسے احمدی آئندہ اپنی لڑکیوں کو التزاما جہیز میں دیا کریں گے۔۔۔۔اللہ تعالے مصنف کو جزائے خیر دے۔۔۔مجھے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کتاب کی تصنیف کا خیال بھی خدا کی طرف سے اُن کے دل میں ڈالا گیا ہے۔یہ سنہ اس اہم تالیف سے جماعت کی ایک بہت بڑی ضرورت پوری ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم له الفضل ۲۱ فتح دسمبرم صفر ۰۵۰