تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 485
سے اس کو یہ قبولیت بھی بخشی کہ طبع ہونے سے پہلے تین ہزارہ کتاب فروخت ہو گئی۔کتاب کی اشاعت میں سب سے زیادہ نمایاں حصہ الحاج حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب آف سکندر آباد نے لیا اور انہی کے نام نامی سے یہ کتاب مُعَنُونَ ومُنتَسَب ہوئی ه " قیامِ شریعیت " حصہ اول - (مؤلفہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر مولوی فاضل ) یہ کتاب انسانی زندگی کے دور اول یعنی پیدائش سے لیکر بلوغت تک کے ضروری اسلامی مسائل پر مشتمل تھی۔4 - انعامات خداوند کریم“ نہایت قیمتی نصایح کا مجموعہ تو حضرت پیر افتخار احمد صاحب نے لدھیانوی نے مرتب فرمایا ہے شمائل احمد (مرتبہ چودھری مشتاق احمد صاحب با بود بی۔اسے ایل ایل بی مہتم شعبہ اطفال خدام الاحمدی مرکز یہ قادیان) خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے شعبہ اطفال کی طرف سے بچوں کی تربیت کے سلسلہ میں پہلی کتاب اخلاق احمد چھپی تھی۔اب دوسری کتاب شمائل احمد " کے نام سے شائع کی گئی۔اس تالیف کا نام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے تجویز کیا اور اس کے تعارف میں لکھا :- مجلس عقدام الاحمدیہ مرکزیہ کے ارکان ایک مجموعہ شمائل احمد کے نام سے شائع کر رہے ہیں۔اس مجموعہ کے مسودہ کو میں نے سرسری نظر سے دیکھا ہے اور کہیں کہیں مشورہ کے رنگ میں بعض اصلاحات کی طرف بھی توجہ دلائی ہے بغلطی کا تو ہر انسانی کام میں امکان ہوتا ہے۔لیکن یہ مجموعہ زیادہ تر سلسلہ عالیہ احمدیہ کی شائع شدہ روایات پر مبنی ہے اور کارکنوں کی نیت بھی خدا کے فضل سے صالح ہے۔اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ یہ مختصر مجموعہ جو بچوں اور نو جوانوں کی تربیت کی غرض سے شائع کیا جا رہا ہے انشاء اللہ مفید ثابت ہوگا۔کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شمائل کی تصویر صحیح طور پر پیش کی جائے تو وہ نیک اثر پیدا کرنے سے قاصر رہے۔اس مجموعہ میں ایک اور بھی خوبی ہے اور وہ یہ کہ یو جد اس کے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے بارے میں چشم دید حالات پر مبنی ہے جو روایات کے رنگ میں بیان کئے گئے ہیں۔وہ نصیحت اور اُسوہ دو نو کا کام دیتا ہے اور یہی دو چیزیں تربیت کی جان ہیں۔یعنی یہ کہ اچھی نصیحت کے ساتھ ساتھ اچھا اسوہ بھی آنکھوں کے سامنے رہے۔میں امید کرتا ہوں کہ دوست اس مجموعہ کی اشاعت سے پورا فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں گے۔خاکسار مرزا بشیر احمد اردسمبر کے مطابق الفتح ۲۳۲ انے کتاب کا یہ پہلا ایڈیشن نا تمام صورت میں تھا ؟ نے شمائل احمد " صفحه 1۔