تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 468 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 468

۴۵۷ لے آئے۔۲۶ فتح اردسمبر تک اُن کی حالت میں کوئی افاقہ نہیں ہوا تھا بلکہ اس دن حضور کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپریشن کے سوا علاج کی اور کوئی صورت نہیں اور بدھ کے دن (۲۹ ماہ فتح) اپریشن کرنا تجویز کیا گیا ہے۔لیکن اللہ تعالی نے اپنے عاجز بندوں کی دردمندانہ التجائیں قبول فرماتے ہوئے ایک طرف حضرت سیدہ ام طاہر کو قدرے افاقہ بخشا اور اپریشن کی فوری ضرورت نہ رہی۔دوسری طرف حضرت خلیفہ اسیح الثانی رض کو ان ایام میں غیر معمولی طور پر ایسی طاقت اور توانائی عطا فرمائی کہ حضور نے حسب معمول سالانہ جلسہ پر ملاقاتیں بھی کیں اور پانچ تقریریں بھی۔جن میں سے ، اور ۲۰ فتح کی دو تقریریں بھی تھیں۔موخر الذکر تقریب اسوہ حسنہ کے موضوع پر تھی اور جو بعد کو کتابی شکل میں بھی شائع ہو گئی۔حضرت امیرالمومنین نے اپنی اس آخری معرکتہ الآراء تقریر میں بڑے دلنشیں انداز میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ ہمیں اپنے ہر قول، ہر فعل اور ہر حرکت و سکون میں یہ امر مد نظر رکھنا چاہئیے کہ ہمارا یہ کام محمد رسول الله صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریق عمل کے مطابق ہے یا نہیں۔کیونکہ ہماری نجات اسی میں ہے کہ ہم حضور کی کامل متابعت اختیار کر کے نقوش محمدی اپنے آئینہ قلب میں پیدا کرلیں۔اسی تعلق میں حضور نے فرمایا :- ہ لوگ کہتے ہیں۔اسلام نے تصویر بنانا منع کر کے آرٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ اسلام تو ہر مسلمان کو آرٹسٹ بناتا ہے۔وہ تصویر بنانے سے نہیں روکتا بلکہ ادنی اور ہے نفع تصویریں بنانے سے روکتا ہے اور وہ تصویر بنانے کا حکم دیتا ہے جو اس دنیا میں بھی انسان کے کام آنے والی ہے اور آخرت میں بھی انسان کے کام آنے والی ہے۔لوگ تصویریں بناتے ہیں تو کیا کرتے ہیں۔وہ برش لے کر کبھی کتے کی تصویر بناتے ہیں۔کبھی گدھے کی تصویر بناتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ انہوں نے گتے یا گدھے کی تصویر بنالی۔مگر اسلام کہتا ہے۔اسے مسلمانو با تم میں ہر شخص رات اور دن صبح اور شام ، بچپن اور جوانی اور بڑھاپے میں عقل اور فہم کا برش لیکر محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی تصویر کھینچتا رہے جو ہماری تصویر ہے۔پس اس تصویر کو کھینچو اور بار بار مینچو یہانتک کہ تم بھی محمد بن جاؤ اور چونکہ محمد ہماری تصویر الفصل" حكم صلح / جنوری سایش صفحه 1 +1,