تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 427 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 427

۱۶ فصل دوم اس سال کے آغاز میں حادثہ بھا مڑی پیش آیا جس کے تفصیلی حالات حضرت میر محمد اسحاق حادثہ بھا مڑی صاحب ( ناظر ضیافت رسیڈ ماسٹر مدرسہ احمدیہ) کے قلم سے درج ذیل کئے جاتے ہیں بعضر میر صاحب تحریر فرمایا کہ : : شعبه تبلیغ مقامی جماعت احمدیہ کا جب سے قیام ہوا ہے۔اس کے افراد قانون رائج الوقت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے عقائد کی تبلیغ کرتے پہلے آئے ہیں۔کیونکہ احمدی جماعت ایک تبلیغی جماعت ہے اور اس سلسلہ کی تاریخ انفرادی اور اجتماعی تبلیغی تقریبوں سے بھری پڑی ہے۔احمدی جماعت کی تبلیغی مساعی کا ایک حصہ مقامی تبلیغ کے نام سے موسوم ہے۔جین کا مفہوم یہ ہے کہ جو علاقہ مرکز سلسلہ کے ارد گرد واقع ہے اس کا حق ہے کہ اُسے خصوصیت سے تبلیغ کی بجائے۔اس کام کے انچارج جناب چودھری فتح محمد صاحب سیال ایم۔اسے اور نائب انچارج مولوی دل محمد صاحب مولوی فاضل ہیں۔اس ادارہ نے علاوہ انفرادی تبلیغ کے اس سال کے لئے یہ سکیم تجویز کی کہ کم سے کم ہر ماہ کسی ایک گاؤں میں تبلیغی جلسہ ہو جایا کرے۔چنانچہ ان کے شروع سے اس سکیم کو عملی جامہ پہنایا گیا اور مجھ سے فرمائش کی گئی۔کہ میں ان جلسوں کی صدارت کروں۔چنانچہ میری صدارت میں سنکویا ، گھوڑ یواہ ، بھاگووال ، کھوکھر ، اٹھوال اور قلعہ لال سنگھ میں جلسے ہو چکے ہیں۔ایسے جلسوں کے انعقاد سے قبل اخبار الفضل " میں ہمیشہ اعلان کر دیا جاتا رہا ہے که فلان تاریخ فلاں جگہ جلسہ ہو گا۔اسباب اس میں شامل ہوں۔بھا مڑی کا جلسہ اور مخالفین کی مزاحمت اس سکیم کے ماتحت ایک تبلیغی جلسہ موضوع بھا مڑی میں جو ایک بہت بڑا گاؤں قادیان سے پانچ میل کے فاصلہ پر جانب مشرق سری گوبند پور کے تھانہ میں واقع ہے تجویز کیا گیا۔اس گاؤں میں ایک مخلص اور اہل علم احمدی گھرانہ ہے اور یہ گاؤں سکھوں اور مسلمان جھاٹوں کی قریباً برابر آبادی پرمشتمل ہے اس جلسہ کے متعلق ۶ ارجون کے اخبار الفضل" میں جو ہار جون کو شائع ہوا تھا اعلان موجود ہے کہ ۷ ارجون کو یہ جلسہ ہوگا۔چونکہ یہ موضع قادیان سے قریب ہے اور چونکہ مدرسہ احمدیہ دینی تعلیم کے لئے مقرر ہے اور طلباء کو تبلیغ کی عملی مشق کرانا بھی ہمارا فرض ہے۔اس لئے میں نے بحیثیت ہینڈ ماسٹر مدرسہ احمدیہ کے مدرسہ کی آرڈر ٹیک میں درج کر کے یہ آرڈر جاری کیا کہ ہر طالب علم کے لئے اس عیسہ کی شمولیت ضروری ہے اور غیر حاضر طالب علم کو ۱۲ مجرمانہ کیا بجھائے گا۔چنانچہ ارجون کو صحیح ، نیچے مدرسہ کی گھنٹی بجائی گئی اور حاضری لے کر ہر جماعت کو ایک ایک استاد کی نگرانی