تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 215 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 215

۲۰۸ -- تو یہ دعا بے معنی ہوگی کیونکہ اس دعا کا خلاصہ یہ ہوگا کہ اسے خدا ! ہم ایک طاقت تجھ کو ہے۔تویہ موت کا پیالہ مجھ سے ٹال دے۔۔پر اگر تو نہیں چاہتا تو نہ ڈال۔کیا یہ با معنی دعا کہلا سکتی ہے خدا کی مرضی تو ہو کہ ہی رہے گی چاہے کوئی کہے یا نہ کہے۔دعا صرف اتنی ہوگی کہ اے خدا تو موت کا پیالہ مجھ سے ٹال دے اور اگر یہ درست ہے کہ وہ لوگوں کی خاطر مرنے کے لئے آئے تھے تو پھر انہیں موت کے پیالہ سے بچنے کے لئے دعا کرنا درست نہ تھا۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ پادری صاحبان میسج کے اس قول کا کہ راے خدا میری نہیں بلکہ تیری مرضی پوری ہو) کا مطلب نہیں سمجھے میسج کی دعا کے الفاظ جیسا کہ مرقس میں لکھا ہے یہ تھے "اے خدا ہر ایک چیز تیرے لئے ممکن ہے سو یہ پیالہ تو مجھ سے ٹال دے لیکن اس لئے نہیں کہ جو میں کہتا ہوں وہ ہو۔بلکہ اس لئے کہ تا تیری مرضی پوری ہو، اس کا مطلب یہ تھا کہ میں جو موت سے بچنے کے لئے دُعا کرتا ہوں تو وہ اس لئے نہیں کہ میں تیرے راستے میں اپنی نے لئے دعا کہ جان دینے سے ڈرتا ہوں۔میں تو حاضر ہوں لیکن چونکہ میں تیرا رسول ہوں اور تو میری صداقت کو دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے اس لئے اگر میں جیسا کہ میرا دشمن چاہتا ہے مارا گیا تو ان کے نزدیک میں جھوٹا ثابت ہوں گا۔اس لئے میری یہ درخواست ہے کہ مجھ سے موت کا پیالہ ٹال دیا جائے یہ صرف تیری مرضی اور ارادہ پورا کرنے کے لئے ہے نہ موت کے ڈر سے۔اور اگر یہ معنی نہ لئے بھائیں تو وہ دعا ہی بے معنی ہو جاتی ہے۔اس کا جواب وہ آخر تک نہ دے سکے۔اسی طرح دیگر دلائل پر بحث ہوئی دوران بحث میں اس نے بعض سخت الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔اگر یہی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے سکھایا اور قرآن میں لکھا ہے تو یہ جھوٹ سکھایا۔نیز لوگوں کو اکسانے کے لئے کہا یہ عیسائیت کو تباہ و برباد کرنے کیلئے آئے ہیں۔ان کی جرات تو دیکھو کہ عیسائیت کے سینٹر میں ہاں لنڈن کے ایک پارک میں عیسائیت کے عقائد کی اس طرح تم دید کی جاتی ہے۔اگر مسیح صلیب پر نہیں کرے تو وہ کفارہ بھی نہیں ہوئے۔اس سے تو عیسائیت باطل ہو جاتی ہے مگر اس سے بڑھ کر بھوٹ کیا ہو سکتا ہے۔یہ اس جگہ جہاں سے کہ دنیا میں مشتری بھیجے جاتے ہیں عیسائیت کی تردید کرتے ہیں اور اسلام پھیلانا چاہتے ہیں۔اس کے سخت الفاظ پر حاضرین نے شیم شیم کے آوازے