تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 156 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 156

۱۴۹ بجائے معاشیہ پر نگاہ ڈالنے کے میری نظر بار بار آگے کی طرف نکل جاتی اور سورۃ الفجر میرے سامنے آجاتی۔فاشیہ کے متعلق میں سمجھتا تھا کہ یہ تو حل شدہ ہی ہے۔اور اگر کوئی مشکل آیت بھی ہوئی تو ترتیب میں آکر وہ خود بخود حل ہو جائے گی۔جس طرح ایک انسان جب گیند پھینکتا ہے تو اُسے پتہ ہوتا ہے کہ یہ گیند اتنی دور بجائے گا ، اسی طرح جو شخص قرآن کریم کی تفسیر ترتیب آیات اور ترتیب موز کو مد نظر رکھ کر کرتا ہے وہ سمجھ جاتا ہے کہ اسی ترتیب کے مطابق فلاں آیت کے فلاں معنے بنیں گے مگر اس بات کو وہی شخص سمجھ سکتا ہے جس نے اپنی عمر اس فن میں صرف کر دی ہو۔وہی جانتا ہے کہ شہر کا رخ کس طرف ہے اور پانی کا بہاؤ کدھر ہے۔دوسرا شخص جیسے قرآن پر اس رنگ میں غور کرنے کا موقعہ نہ ملا ہو وہ ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتا۔جب میں سورۃ کہف کی تفسیر لکھ رہا تھا تو لا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلُ ذَلِكَ غَدًا إِلَّا أَن يَشَاء الله (الکیت (۱۲:۴) کے معنے میری سمجھ میں نہیں آتے تھے مگر تفسیر لکھتے وقت میں نے سمجھا کہ میں صحیح ترتیب پر پھیل رہا ہوں۔جب میں اس آیت پر پہنچوں گا تو دیکھوں گا کہ اس کے کیا معنے بنتے ہیں۔چنانچہ ترتیب آیات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں تفسیر کرتا چلا گیا یہانتک کہ جب میں اس آیت پر پہنچا تو اس وقت یہ آیت اپنے معافی کے لحاظ سے یوں واضح ہو گئی کہ میں نے سمجھ لیا کہ اس کے سوا اس آیت کے اور کوئی معنے ہو ہی نہیں سکتے۔کیونکہ پہلی آیتیں مجبور کر کے ان معنوں کی طرف لے جا رہی تھیں۔لطیفہ یہ ہوا کہ انگریزی ترجمہ القرآن کے سلسلہ میں مولوی شیر علی صاحب کے نوٹ جب میرے پاس آئے تو ان میں وہی معنے لکھے ہوئے تھے مگر وہ نوٹ انہوں نے یہاں نہیں لکھے تھے بلکہ ولایت میں لکھے تھے۔میں نے ملک غلام فرید صاحب سے پوچھا کہ مولوی صاحب نے یہ نوٹ اب ٹھیک کئے ہیں یا پہلے سے اسی طرح لکھے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ولایت کے لکھے ہوئے ہیں۔میں نے کہا اگر یہ ولایت کے نوٹ ہیں تو پھر اس آیت کے یہ معنے ولایت میں کس طرح پہنچ گئے ؟ میں تو اس آیت پر بڑا غور کرتا رہا تھا مگر اس کے معنے پندرھویں پارہ کی تفسیر لکھتے ہوئے میری سمجھ میں آئے تھے۔اس پر انہوں نے بتایا کہ آپ نے جو درس سنہ میں دیا تھا اس میں یہی متنے بیان کئے تھے اور اس وقت کے نوٹوں سے مولوی صاحب نے یہ معنے درج کئے ہیں۔معلوم ہوتا ہے سر کا درس دیتے وقت جب میں اس آیت پر پہنچا تو خود بخودیہ آیت