تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 97 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 97

94 ہے۔اور کامیابی کا یہی واصلہ ذریعہ ہے۔دعائیں بھی وہی قبولی ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے قانون کے ماتحت کی بجائیں۔خدا تعالے نے ہمارے دعا مانگنے کے لئے اھدنا الصراط المستقیم میں جمع کا صیغہ رکھ کر ہمیں بتا دیا ہے کہ اگر تم روحانی طور پر زندہ رہنا اور کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے صرف اپنی اصلاح کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے گرد و پیش کی اصلاح کرنا اور مجموعی طور پر اس کے لئے کوشش کرنا اور مل کر مقدا سے دعا مانگنا ضروری ہے۔چنانچہ اسی غرض کے لئے میں نے مجلس انصاراللہ لجنہ اماء الله ، مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس اطفال قائم کی ہیں۔پس میں امید کرتا ہوں کہ مجلس انصار الله مرکز یہ اس اجتماع کے بعد اپنے کام کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ کر پوری تنت رہی اور محنت کے ساتھ ہر جگہ مجالس انصاراللہ قائم کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ ان کی اصلاحی کوششیں صرف اپنے تک ہی محدود نہ ہوں بلکہ گردو پیش کی اصلاح کے لئے بھی ہوں اور ان کی کوشش دریا کی طرح بڑھتی چلی جائیں اور دنیا کے کونے کونے کو سیراب کر دیں۔اب میں دُعا کے ذریعہ جلسہ کا افتتاح کرتا ہوں۔خدا کرے مجلس انصار اللہ کا آج کا اجتماع اور آج کی کوششیں بیج کے طور پر ہوں بہن سے آگے خدا تعالیے ہزاروں گنا اور بیج پیدا کرے اور پھر وہ بیج آگے دوسری فصلوں کے لئے بیج کا کام دیں یہاں تک کہ خدا تعالے کی روحانی یا د شاعت اسی طرح دنیا پر قائم ہو جائے جس طرح کہ اس کی مادی بادشاہت دنیا پر قائم ہے۔آمین حضرت خلیفہ ایسیح الثانی نے مندرجہ بالا افتتاحی خطاب پہلے اجتماع کے دوسرے مقررین کے بعد دعا فرمائی اور تشریف لے گئے اور اجتماع کی بقیہ کارروائی حضرت مولوی شیر علی صاحب کی صدارت میں شروع ہوئی اور مندرجہ ذیل انصاری تقریریں فرمائیں۔آنریل چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ۲ حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضرت خانصاحب مولوی فرزند علی صاحب الفضل بر ظهور اگست ۱۳۳۴ درپیش صفحه ۲۰۱ * (پابندی نظام) (انصار اللہ کے فرائض ) تعلیم و تربیت)