تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 557
۵۳۶ ہو جائے۔انہوں نے پہلا چندہ اُسی دن بھجوایا۔اور پھر نہایت استقلال سے دینی خدمت میں حصہ لیتے رہے۔گذشتہ سال اُن کے اکلوتے لڑکے عزیز کیپٹن ڈاکٹر نثار احمد کا لڑائی میں گولی لگنے سے انتقال ہو گیا۔اب ایک سال کے بعد وہ چھت کے گرنے کی وجہ سے وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ہمارا لاؤڈ سپیکر عرصہ تک انکی روح کے لئے ثواب کا ذریعہ بنا رہے گا اور اسکی گونج میں اُن کی آواز ہمیں اُن کی یاد دلاتی رہے گی۔جوار محمد ظفراللہ خان صاب کی والد صاحبہ کی وفات ( آخر میں عزیزم چو ہندی سر ظفر اللہ خان صاحب کی والد کی وفات کی خبر آئی ہے۔مرحومہ کا اخلاص | اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحومہ کے خاوند چوہدری نصراشد خان صاحب مرحوم ایک نہایت مخلص اور قابل قدر احمدی تھے اور انہوں نے سرسے پہلے میری آواز پر لبیک کہی۔اور اپنی زندگی وقف کی اور قادیان اگر میرا ہاتھ بٹانے لگے۔اس لئے اُن کے تعلق کی بنار پر اُن کی اہلیہ کا مجھے پر اور میری وساطت سے جماعت پر ایک حق تھا۔پھر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عزیزم چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب جنہوں نے اپنی عمر کے ابتدائی حصہ سے ہی رشد و سعادت کے جوہر دکھائے ہیں اور شروع ایام خلافت سے ہی مجھ سے اپنی محبت اور اخلاص کا اظہار کرتے چلے آئے ہیں۔مرحومہ اُن کی والدہ تھیں اور اس تعلق کی بنا پر بھی ان کا مجھے پر حق تھا لیکن باوجود اس کے کہ اکثر عورتوں کا تعلق تفصیلی ہوتا ہے یعنی اپنے باپ یا بیٹے یا بھائی کے سبب سے ہوتا ہے مرحومہ ان مستثنی عورتوں میں سے تھیں جن کا تعلق براہ راست اور بلا کسی واسطہ کے ہوتا ہے۔وہ اپنے مرحوم خاوند سے پہلے سلسلہ میں داخل ہوئیں۔اُن سے پہلے انہوں نے بیعت خلافت کی اور ہمیشہ غیرت و حمیت کا ثبوت دیا۔چندنوں میں بڑھ بڑھ کر حصہ لینا غرباء کی امداد کا خیال رکھنا ان کا خاص امتیاز تھا۔دھاری کی کثرت اور اس کے نتیجہ میں سچی خوابوں کی کثرت سے خدا تعالیٰ نے ان کو عزت بخشی تھی۔انہوں نے خوابو سے ہی احمدیت قبول کی اور خوابوں سے ہی خلافت ثانیہ کی بعیت کی پہنے قادیان میں ۱۹۳۰ ء کی عید الفطر دور و بر کو عید الا ر ی حضرت خلیفه ای اسلامی من نے قادیان میں نماز عید حسب معمول عید گاہ میں پڑھائی۔چونکہ دس ہزار کے قریب مجمع تھا اس لئے حضور نے اس دفعہ بھی خطبہ ارشاد فرمانے سے قبل حسب ذیل خاکہ کے مطابق بعض احباب کو مقرر فرما دیا جو باری باری مجمع تک گوانہ پہنچاتے تھے ہے۔شه روزنامه الفضل نقویان ۱۲۲ مسی در مدت ۲ ه منفضل ۲۷۰ نومبر ۱۹۳۶ در شهر ۲ کانم ۲۰۱