تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 536 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 536

۵۱۵ محمد یا مین صاحب زبیری ایڈووکیٹ (۱۶) اکبر علی صاحب اخبار صحیفہ دکن و غیر تم۔ان اصحاب سے ہندوستان کے سیاسی و معاشی و زرعی مسائل پر حضور کی گفتگو ہوتی رہی۔ہر مسئلہ پر حضور کی وسیع معلومات ، اصابت رائے ، انوکھے طرز استدلالی و بر محل لطائف و ظرائف سے حاضرین مجلس ششد رو حیران ہوئے کئی گھنٹوں کی مصروفیت کے بعد مجلس برخاست ہوئی اور حضور اپنی فرودگاہ کو تشریف لے جاتے ہوئے سیٹھ محمد غوث صاحب کی بیرون شہر کی کو بھی پر تشریف لے گئے اور وہاں سے چائے نوشی کے بعد گیارہ بجے شب والپس الہ دین بلڈنگ پہنچے۔تیسرے روز کی مصروفیات تیسرے روزحضورنے اپنے شتہاروں میں انا کافی وقت صرف فرمایا حیدر آباد اسکندر آباد کے اطراف و جوانب کے مقامات ملاحظہ فرمائے حضور نے حیدر آباد کے صنعتی علاقے اور عثمانیہ یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارات بھی دیکھیں۔اس کے بعد حضور اپنے عزیز ان میرزا حسین احمد بیگ صاحب اور نواب مرزا مقصود احمد خاں صاحب کے ہاں تشریف لے گئے۔وہاں سے واپسی پر حضور سیٹھ مومن حسین صاحب سکوڑی امور خارجہ کے مکان واقع سعید آباد پر چند منٹ ٹھہرے۔یہاں سے حضور نواب اکبر یار جنگ بہادر کی کو بھی پر تشریف لائے حضور نے سیٹھ محمد اعظم حصان کو ارشاد فرمایا تھا کہ وہ نواب رحمت یار جنگ بہادر کمشنر پولیس سے حضور کی ملاقات کا انتظام کریں چنانچہ سیٹھ صاحب موصوف نے اس ملاقات کا انتظام کیا تھا اور نواب رحمت یار جنگ بہادر نواب اکبر یار جنگ بہادر کی کوٹھی پر آکر حضور سے ملے حضور نے اُن سے ریاست کے حالات سے واقفیت حاصل کی اور مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے مسائل پرتخلیہ میں اُن سے گفتگو فرمائی اور مشورے دیئے۔دوپہر کا کھانا جناب مکرم فداحسین خاں صاحب شاہجہان پوری کی انفورمنزل واقع کاچی گوڑہ پر تناول فرمایا۔جہاں بہت سے معززین اور تمام اقربا حضور مدعو تھے۔اختتام طعام کے بعد مولوی غلام یزدانی صاحب ناظم آثار قدیمہ و جناب مرزا مقصود احمد خان صاحب و نواب اکبر یار جنگ بہادر و مرزا فرحت اللہ بیگ صاحب انسپکٹر جنرل عدالتہائے حکومت نظام سے حضور مصروف گفتگو رہے۔طبقات الارض ، خواص زرعی ، نسلوں کے ارتقاء ، شاعری کے حسن و قبح وغیر ہ نقادانہ بحث رہی۔اس کے بعد حضور نے فدا حسین خاں صاحب کے ایک اور مکان دارالارشاد کو ملاحظہ فرمایا جس کو صاحب موصوت سلسلہ کے لئے وقف کر چکے تھے۔مرزا فرحت اللہ بیگ صاحب کی طرف سے دعوت حضور چار بجے جائے نوشی کے لئے ملک کے مستان