تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 535
۵۱۴ صلے اللہ علیہ وسلم کے ذکر کے کیسی اور کا گن گاتی ہی نہیں ہم باور نہ کریں گے کہ یہ جماعت اسلام سے ہٹی ہوئی ہے۔بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ دین اسلام ہے۔ان باتوں کا پرچا وہ اپنے اور دوست احباب سے بھی کرنے لگے۔اور ایک عام خوشگوار رو چل پڑی۔حضور نے خطبہ نکاح کے بعد درجن سے زائد زیر تبلیغ اصحاب کی بیعت لی۔ان کے علاوہ اس بعیت میں وہ اصحاب بھی شامل ہوئے جنہیں حضور کے ہاتھ پر بیعت کا شرف اب تک حاصل نہیں ہوا تھا۔احمدیہ ہال رنگا رنگ کی جھنڈیوں سے مزین تھا اور ایک سُرخ رنگ کے کپڑے پر " آسے آمدنت باعث آبادی ما " و "اهلا وسهلا و مرحبا کے الفاظ لکھے تھے۔نواب اکر یار جنگ بہادر کیطرف عمران ان سے نا ہونے کے دونوب کی یا جنگ بہادر ما کی بیرون شہر کو بھی واقع عنبر پھٹر پر حضور تشریف لے گئے جہاں حضور کے اعزاز میں نہایت وسیع پیمانہ پر پر تکلف عصرانہ دیا گیا اور شب میں دعوت طعام بھی تھی۔احمدی لیکچر ہاں سے حضور کے تشریف لے جانے کے بعد اسی مقام پر ایک اور عصرانہ کا انتظام تھا جس میں جبکہ احمدی مستورات نے حضور کے اہل بیت کا پُر خلوص خیر مقدم کیا۔جناب حکیم میر سعادت علی صاحب کی اہلیہ صاحبہ نے ایک مدحیہ نظم سنائی جسے فریم میں مزین کر کے پیش کیا گیا۔عمائدین حیدر آباد کا اجتماع نواب اکر یا جنگ بہادر کی طرف سے دی گئی دعوت میں عمائدین سلطنت و حیدرآباد عہدہ داران ذی شان و مراد جاگیر داران و دیگر معززین و وکلائے ہائیکورٹ وغیرہ کی کثیر تعداد مدعو تھی جن میں قابل ذکر یہ ہیں :- (1) سریمین السلطنت مہاراجہ کشن پرشاد بہادر (۲) نواب فخر یار جنگ بہادر صدر المهام فنانس (۳) نواب کاظم یار جنگ بہا در چیف سکری پیشی اعلحضرت حضور نظام (۴) نواب رحمت یار جنگ بہادر کمشنر پولیں۔(۵) نواب محمد یار جنگ بہادر معتمد فوج (۲) نواب عسکر نواز جنگ بہادر معتمد و مشیر قانونی سر کار عالی - (۷) رائے بہادر بشیر نا تھ صاحب بھی ہائیکورٹ (۸) نواب ناظر یار جنگ بہا در حج ہائیکورٹ (۹) دیوان بہار کشٹما چاری سابق مشیر نونی (1) نواب بہادر یار جنگ بہادر صدر مجلس اتحاد السلمین (۱۱) نواب دوست محمد خان صاحب جاگیردار (۱۲) مولوی سید ابوانسن صاحب قیصر مددگار صدارت العالیہ (۱۳) سید معراج الحسن صاحب ترندی وکیل ہائیکورٹ (۱۴) مولوی ابوالحسن سید علی صاحب معتمد مجلس اتحاد المسلمين اه خسر جنرل اعظم خان (پاکستان ) : (۱۵)