تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 30
۲۶ تیز نظر نہ رکھتا ہوگا۔اسی طرح دونوں کے جسم میں کیا فرق ہے ؟ سوائے اس کے کہ سپاہی نوجوان اور مضبوط ہونے کی وجہ سے زیادہ بوجھ اُٹھا سکتا ہے اور جرنیل اس قدر نہیں اُٹھا سکتا یا سپا ہی زیادہ دیر تک بھوک برداشت کر سکتا ہے اور جرنیل ایسا نہیں کر سکتا۔مگر با وجود اس کے جرنیل کی جان ہزاروں سپاہیوں سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے اور بعض دفعہ ساری کی ساری فوج اُسے بچانے کے لئے تباہ ہو جاتی ہے۔نپولین کو جب انگریزوں اور جرمنوں کی متحدہ فوج کے مقابل میں آخری شکست ہوئی تو اس وقت اس کی فوج کے ایک ایک سپاہی نے اسی خواہش میں جان دے دی کہ کسی طرح نیپولین کی جان کی جائے کیونکہ ہر ایک یہی سمجھتا تھا کہ اگر نپولین بچ گیا تو فرانس بھی بھی بھائے گا ورنہ رٹ جائے گا۔۔۔۔تو بعض دفعہ بعض چیزوں کو ایسی اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ اُن کے مٹنے کے بعد شان قائم نہیں رہ سکتی۔پس قادیان اور باہر کی اینٹوں میں فرق ہے۔اس مقام کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں اُسے عزت دیتا ہوں جس طرح بیت الحرم، بیت المقدس یا مدینہ و مگہ کو برکت دی ہے اور اب اگر ہماری غفلت کی وجہ سے اس کی تقدیس میں فرق آئے تو یہ امانت میں خیانت ہو گی۔اس لئے یہاں کی اینٹیں بھی انسانی بہانوں سے زیادہ قیمتی ہیں اور یہاں کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے اگر ہزاروں احمدیوں کی جانیں بھی چلی بھائیں تو پھر بھی ان کی اتنی حیثیت بھی نہ ہوگی جتنی ایک کروڑ پتی کے لئے ایک پیسہ کی ہوتی ہے۔پس قادیان اور قادیان کے وقار کی حفاظت زیادہ سے زیادہ ذرائع سے کرتا ہمارا فرض ہے۔" (4) " نویں بات اس میں میرے مد نظر یہ ہے کہ جماعت کو ایسے مقام پر کھڑا کر دیا جائے کہ اگلا قدم اُٹھا نا سہل ہو۔میں نے اس سکیم میں اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ اگر آئندہ اور قربانیوں کی ضرورت پڑے تو جماعت تیار ہو اور بغیر مزید جوش پیدا کرنے والی تحریکات کرنے کے جماعت آپ ہی آپ اس کے لئے آمادہ ہو " (10) دسویں بات اس میں میں نے یہ منظر دیکھی ہے کہ ہماری جماعت کا تعلق صرف ایک ہی حکومت سے نہ رہے۔اب تک ہمارا تعلق صرف ایک ہی حکومت سے ہے سوائے افغانستان کے یہاں ہماری جماعت اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتی اور احمدی کام نہیں کر سکتے۔باقی سب مقامات پر جہاں جہاں زیادہ اثر رکھنے والی جماعتیں ہیں مثلا ہندوستان ، نائیجیریا ، گولڈ کوسٹ ، مصر ، سیلون ، ماریشس و غیره