تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 501 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 501

ہیں وہ اگر چاہیں تو اس سلسلہ میں بہت مفید کام کر سکتے ہیں۔انہیں چاہئیے کہ وہ تحریک جدید کے مطالبا کو اور ان تمام مسائل کو جو ان مطالبات کی بنیاد ہیں اچھی طرح سمجھ لیں اور پھر انہیں لوگوں کے سامنے پیش کرنا شروع کر دیں۔اسی طرح اسلام کے جو مسائل تفقہ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا مطالعہ کریں اور انہیں پھیلائیں۔خالی یہ مسائل نہیں کہ وضومیں اتنی بار ہا تھ دھونا چاہئیے یا اتنی بار کلی کرنی چاہیئے۔بلکہ وہ مسائل جن کا تعلق تفقہ سے، ہے انہیں نکالیں اور لوگوں کے سامنے بیان کریں۔اسی طرح اسلام کے جو اقتصادی احکام ہیں ان کا پہلے خود مطالعہ کریں۔پھر یہ سوچیں کہ دیگر مذاہب کے احکام پر اسلام کے ان حکموں کو کیا کیا فضیلتیں حاصل ہیں۔اور جب وہ اپنے معلومات کو مکمل کر لیں تو لوگوں کہ ان مسائل سے آگاہ کریں اور مختلف جگہوں میں لیکچر دے کر بہر احمدی کو اس سے واقف کریں اور اسے بتائیں کہ اسلام میں کیسی اعلیٰ تعلیم موجود ہے، اگر وہ اس رنگ میں جد وجہد کر کے تمام جماعت کو اسلامی مسائل سے آگاہ کر دیں تو یقیناً جماعت کا ایک کثیر حصہ ان پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا کیونکہ میرا تجربہ جماعت کے متعلق یہ ہے کہ اس میں ایمان کی روح کی کمی نہیں۔بیس چیز کی کمی ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ بہت سے لوگ عربی نہیں جانتے اور اسلامی تعلیم کا بیشتر حصہ عربی میں ہے اس لئے وہ اسلام کی تعلیم سے ناواقف رہتے ہیں۔اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ اسلام کی ان امور کے متعلق کیا تعلیم ہے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ سو میں سے پچانوے نقصان اُٹھا کر بھی اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔کیونکہ ایمان اللہ تعالیٰ کے فضل سے موجود ہے جس چیز کی کمی ہے وہ علم ہے" سے اس سال کا ایک مشہور واقعہ یہ ہے کہ حضرت خلیفہ سی نشانی صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا سفر مصر نے اور یوں ان کو اپنے ان جگر صاحبزادہ مرا ملاک امد ۲۹ جون لخت سائب کو عربی اور زرعی تعلیم میں ترقی کے لئے مصر روانہ فرمایا۔صورت الفاظ میں اس اہم سفر کی غرض و غایت یہ تھی کہ "عربی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ چونکہ انگریزی تعلیم میں لگ گئے۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اب پھر عربی کا میلان تازہ ہو جائے میاں ناصر احمد بھی جو اپنی عربی کی تعلیم کے بعد انگریزی تعلیم کی تکمیل کے لئے انگلستان گئے تھے واپس آرہے ہیں اور وہ بھی عربی کے ساتھ دوبارہ ہنس پیدا کرنے کے لئے مصر میں ٹھینگے " الفضل ۷ ارجون ۹۳ ایر صفحه ۸-۱۹ الفضل " یکم جولائی ۹۳ صفحه ۲ کالم +