تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 28
۲۴ وہ اپنے سیدھے سادے طریق سے دعا کریں خدا تعالے اُن کی دُعائنے گا اور ان کی مدد کرے گا لے تحریک جدید کے مندرجہ بالا انہیں مطالبات بیان کرتے وقت حضرت خلیفہ مسیح الثانی تے کے منظر گیارہ مصالح تھیں جن کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں ہے۔کا پس منظر ہ میں نے اس سکیم کے متعلق مجموعی طور پر اس کی وہ تفصیلات جو موجودہ حالات میں ضروری تھیں، سب بیان کر دی ہیں۔اور اس میں میں نے مندرجہ ذیل امور مد نظر رکھے ہیں۔۔(1) یہ کہ جماعت کے اندر اور باہر ایسا ماحول پیدا ہو جائے کہ جس سے جماعت کی ذہنیت اور اقتصادی حالت اچھی ہو جائے۔۔۔۔پس اس سکیم میں اول تو میرے مد نظر یہ بات ہے کہ ذہنیت میں ایسا تغیر کروں کہ جماعت خدمت دین کے لئے تیار ہو جائے اور آئندہ ہمیں جو قدم اُٹھانا پڑے۔اُسے بوجھ نہ خیال کیا جائے بلکہ بشاشت کے ساتھ اُٹھایا جا سکے۔دوسری بات تیرے مد نظر یہ ہے کہ ہر طبقہ کے لوگوں کو یہ احساس کرا دیا جائے کہ اب وقت بدل چکا ہے۔اس سکیم کا اثر سب پر ہی پڑے گا جو شخص زیادہ کپڑے بنوانے کا عادی ہے جب وہ جا کر اب اور کپڑا شحمید نے لگے گا تو معاًاُ سے خیال آئے گا کہ اب ہماری حالت بدل گئی ہے جب بھی بیوی سبزی ترکاری کے لئے کہے گی اور دو تین کے بجائے صرف ایک ہی منگوانے کو کہے گی تو فوراً اُسے خیال آجائے گا کہ اب ہمارے لئے زیادہ قربانیاں کرنے کا وقت آگیا ہے “ (۳) تیری بات میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ جس قدر اطراف سے سلسلہ پر حملہ ہورہا ہے سیبا وفیہ ہو۔اب تک ہم نے بعض رہتے چن لئے تھے اور کچھ قلعے بنائے تھے مگر کئی حملے دشمن کے اس لئے چھو دیئے تھے کہ پہلے خلال کو دور کر لیں پھر اس طرف توجہ کریں گے۔مگر اس سکیم میں اب میں نے یہ ی مد نظر رکھا ہے کہ حتی الوسع ہر پہلو کا دفعیہ کیا جائے۔“ پر بھی بات میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ سلسلہ کی طرف سے پہلے ہم نے ایک دو راستے مقرر کر رکھے تھے اور انہی راہوں سے دشمن پر حملہ کرتے تھے اور باقی کو یہ کہہ کر چھوڑ دیتے تھے کہ ابھی احد کی توفیق نہیں۔مگر اب سکیم میں میں نے یہ بات مد نظر رکھی ہے کہ حملے وسیع ہوں اور بیسیوں ے اس خطبہ کے علاوہ حضور نے ہور کو سالانہ جلسہ کے موقع پر خاص طور پر اسی موضوع پر مفصل تقریر فرمائی جو اخبار و الفضل " فروری ، از فروری ، ۱۲ مارچ - ۱۴ مارچ ۹ہ میں بالاقساط شائع ہوئی۔